الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجُمُعَةِ (بَابُ السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الجُمُعَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 935. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ فِيهِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ تَعَالَى شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَأَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا... Sahi-Bukhari : Friday Prayer (Chapter: An hour (opportune-lucky time) on Friday ) مترجم: BukhariWriterName 935. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن دوران وعظ فرمایا: ’’اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اگر ٹھیک اس گھڑی میں بندہ مسلم کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز ضرور عطا کرتا ہے۔‘‘ اور آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا کہ وہ گھڑی تھوڑی دیر کے لیے آتی ہے۔ ... الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الطَّلاَقِ (بَابُ الإِشَارَةِ فِي الطَّلاَقِ وَالأُمُورِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5294. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ المُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو القَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِي الجُمُعَةِ سَاعَةٌ، لاَ يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي، فَسَأَلَ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ» وَقَالَ بِيَدِهِ، وَوَضَعَ أُنْمُلَتَهُ عَلَى بَطْنِ الوُسْطَى وَالخِنْصِرِ، قُلْنَا: يُزَهِّدُهَا... Sahi-Bukhari : Divorce (Chapter: Using gestures to express the decision of divorce ) مترجم: BukhariWriterName 5294. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ سیدنا ابو القاسم ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن ایک گھڑی ہے جس مسلمان کو اتفاق ہو کہ اس مین کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو اللہ تعالٰی اسے ہر وہ بھلائی دے گا جس کا اللہ تعالٰی سے سوال کرے گا۔“ آپ نے اشارہ کرتے ہوئے اپنے درمیانی اور چھوٹی انگلی پر رکھ دیے۔ ہم سمجھ گئے کہ آپ گھڑی کی قلت کو بیان کررہے ہیِں۔ ... الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الدُّعَاءِ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6400. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ أَبُو القَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فِي يَوْمِ الجُمُعَةِ سَاعَةٌ، لاَ يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ، وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ» وَقَالَ بِيَدِهِ، قُلْنَا: يُقَلِّلُهَا، يُزَهِّدُهَا... Sahi-Bukhari : Invocations (Chapter: To invoke Allah during a particular time on Friday ) مترجم: BukhariWriterName 6400. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابو القاسم ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے اگر کوئی مسلمان بایں حالت اسے پالے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو تو جو بھلائی بھی وہ اللہ تعالٰی سے مانگے گا وہ اسے ضرور عنایت فرمائےگا آپ نےاپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا تو ہم نے اس سے یہ سمجھا کہ آپ اس گھڑی کے مختصر ہونے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ ... الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَة...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 852. و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَالَ فِيهِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ زَادَ قُتَيْبَةُ فِي رِوَايَتِهِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا... Muslim : The Book of Prayer - Friday (Chapter: The (special) time that occurs on Friday ) مترجم: MuslimWriterName 852. یحییٰ بن یحییٰ اور قتیبہ بن سعید نے مالک بن انس سے، انھوں نے ابو زناد سے انھوں نے اعرج سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ’’اس میں ایک گھڑی ہے اس (گھڑی) کی موافقت کرتے ہو ئے کوئی مسلمان بندہ نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جو کچھ بھی مانگتا ہے اللہ تعا لیٰ اسے عطا کر دیتا ہے۔‘‘ قتیبہ نے اپنی روایت میں اضافہ کیا: آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرما کر اس گھڑی کے قلیل ہونے کو واضح کیا۔ ... الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَة...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 852.01. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَقَالَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا... Muslim : The Book of Prayer - Friday (Chapter: The (special) time that occurs on Friday ) مترجم: MuslimWriterName 852.01. ایوب نے محمد سے انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا: ابو القاسم ﷺ نے فرمایا: ’’بیشک جمعے کے دن میں ایک گھڑی ہے کوئی مسلمان بھی کھڑا نماز پڑھتے ہوئے اس کی موافقت کر لیتا (اسے پا لیتا) ہے (اور) اللہ تعا لیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے وہی (خیر) عطا کر دیتا ہے۔‘‘ اور آپ ﷺ نے ہاتھ سے اس کے قلیل اور کم ہونے کو بیان کیا۔ ... الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَة...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 852.02. حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ Muslim : The Book of Prayer - Friday (Chapter: The (special) time that occurs on Friday ) مترجم: MuslimWriterName 852.02. ابن عون نے محمد سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انھوں نے کہا: ابو القاسم ﷺ نے فرمایا.... (آگے) اسی (سابقہ حدیث) کے مانند ہے۔ الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَة...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 852.03. و حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُفَضَّلٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ Muslim : The Book of Prayer - Friday (Chapter: The (special) time that occurs on Friday ) مترجم: MuslimWriterName 852.03. سلمہ بن علقمہ نے محمد سے اورانھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت کی انھوں نے کہا: ابو القاسم ﷺ نے فرمایا۔۔۔ (آگے) اسی (سابقہ حدیث) کے مانند ہے۔ الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَة...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 852.04. و حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ قَالَ وَهِيَ سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ... Muslim : The Book of Prayer - Friday (Chapter: The (special) time that occurs on Friday ) مترجم: MuslimWriterName 852.04. محمد بن زیاد نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی مسلمان اللہ تعا لیٰ سے کسی خیر کا سوال کرتے ہوئے اس کی موافقت نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ اسے وہی خیر عطا کر دیتا ہے۔‘‘ فرمایا یہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے۔ ... الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَة...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 852.05. و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَقُلْ وَهِيَ سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ Muslim : The Book of Prayer - Friday (Chapter: The (special) time that occurs on Friday ) مترجم: MuslimWriterName 852.05. ہمام بن منبہ نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی لیکن انھوں نے (وَهِيَ سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ) (وہ ایک چھوٹی سی گھڑی ہے) نہیں کہا۔ الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجُمُعَةِ (بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَة...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 853. و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُكَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا مَخْرَمَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَسَمِعْتَ أَبَاكَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَأْنِ سَاعَةِ الْجُمُعَةِ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هِيَ مَا بَيْنَ أَنْ يَجْلِسَ الْإِمَامُ إِلَى أَنْ تُقْ... Muslim : The Book of Prayer - Friday (Chapter: The (special) time that occurs on Friday ) مترجم: MuslimWriterName 853. ابو بردہ بن ابی مو سیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہا: مجھ سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: کیا تم نے اپنے والد کو جمعے کی گھڑی کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہو ئے سنا ہے؟ کہ کہا: میں نے کہا: جی ہاں میں نے انھیں یہ کہتے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپﷺ فرما رہے تھے: ’’یہ امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز مکمل ہو نے تک ہے۔‘‘ ... الموضوع: الدعاء ساعة الجمعة (العبادات) Topics: Praying at the time of Jumma (Prayers/Ibadaat) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 24 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 24