الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 31 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 31 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ الدُّعَاءِ لِلْمُشْرِكِينَ بِالهُدَى لِيَتَأ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2937. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ، قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَدِمَ طُفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو الدَّوْسِيُّ وَأَصْحَابُهُ، عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ دَوْسًا عَصَتْ وَأَبَتْ، فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا، فَقِيلَ: هَلَكَتْ دَوْسٌ، قَالَ: «اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ»... Sahi-Bukhari : Fighting for the Cause of Allah (Jihaad) (Chapter: To invoke Allah to bestow guidance upon Al-Mushrikun ) مترجم: BukhariWriterName 2937. حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ طفیل بن عمرو دوسی ؓ اور ان کے ساتھی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیااللہ کے رسول ﷺ !قبیلہ دوس نے نافرمانی کی اور (قبول اسلام سے) انکار کر دیا ہے، آپ اللہ سے ان کے متعلق بددعا کریں۔ تب کہا گیا کہ قبیلہ دوس تو برباد ہوجائے گا۔ (لیکن) آپ نے فرمایا: ’’اے اللہ!قبیلہ دوس کو ہدایت نصیب فر ما اور انھیں (حق کی جانب) لے آ۔‘‘ ... الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ قِصَّةِ دَوْسٍ، وَالطُّفَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 4392. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ ذَكْوَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَاءَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ دَوْسًا قَدْ هَلَكَتْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ... Sahi-Bukhari : Military Expeditions led by the Prophet (pbuh) (Al-Maghaazi) (Chapter: The story of Daus and Tufail bin ‘Amr Ad-Dausi ) مترجم: BukhariWriterName 4392. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ حضرت طفیل بن عمرو ؓ نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: قبیلہ دوس تباہ ہو گیا کیونکہ اس نے نافرمانی کی اور انکار کی روش اختیار کی۔ آپ اللہ تعالٰی سے ان کے خلاف دعا کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت دے اور انہیں میرے یہاں لے آ۔‘‘ ... الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الدُّعَاءِ لِلْمُشْرِكِينَ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6397. حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَدِمَ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ دَوْسًا قَدْ عَصَتْ وَأَبَتْ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهَا، فَظَنَّ النَّاسُ أَنَّهُ يَدْعُو عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ اهْدِ دَوْسًا وَأْتِ بِهِمْ»... Sahi-Bukhari : Invocations (Chapter: Invocation in favor of Mushrikun ) مترجم: BukhariWriterName 6397. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ حضرت طفیل بن عمرو ؓ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اللہ کے رسول! قبیلہ دوس نے نافرمانی اور سرکشی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ آپ ان کے خلاف اللہ تعالٰی سے دعا کریں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ آپ ان کے خلاف بددعا کریں گے لیکن آپ ﷺ نے دعا کی: ”اے اللہ! قبیلہ دوس کو ہدایت دے اور انہیں یہاں لے آ۔“ ... الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 216. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْجُمَحِيُّ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ»، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: «اللهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ»، ثُمَّ قَامَ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ قَالَ: «سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ».... Muslim : The Book of Faith (Chapter: The Evidence that groups of Muslims will enter Paradise without being called to account, and without being punished ) مترجم: MuslimWriterName 216. ربیع بن مسلم نے محمد بن زیاد کے واسطے سے حضرت ابو ہریرہؓ سے حدیث بیان کی کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’میری امت میں سے ستر ہزار (افراد) بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔ ‘‘ ایک آدمی نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کیجیے، کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کردے، آپ ﷺ نے دعا فرمائی: ’’اے اللہ! اسے ان میں شامل کر۔‘‘ پھر ایک اور کھڑا ہو گیا اور کہا: اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے! وہ مجھے بھی ان شامل کر دے۔ آپ نے جواب دیا: ’’عکاشہؓ اس معاملے میں تم سے سبقت لے گئے۔‘‘ الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 216.01. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: بِمِثْلِ حَدِيثِ الرَّبِيعِ. Muslim : The Book of Faith (Chapter: The Evidence that groups of Muslims will enter Paradise without being called to account, and without being punished ) مترجم: MuslimWriterName 216.01. شعبہ نے کہا: میں نے محمد بن زیاد سے حدیث سنی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے سنی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے سنی ، انہوں نےکہا: میں نے رسو ل اللہ ﷺ سے سنا، آپ فر رہے تھے...... (آگے) ربیع کی حدیث کی طرح (ہے)۔ الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 216.02. حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، حَدَّثَهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي زُمْرَةٌ هُمْ سَبْعُونَ أَلْفًا تُضِيءُ وُجُوهُهُمْ إِضَاءَةَ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ»، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقَامَ عُكَّاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيُّ يَرْفَعُ نَمِرَةً عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ»، ... Muslim : The Book of Faith (Chapter: The Evidence that groups of Muslims will enter Paradise without being called to account, and without being punished ) مترجم: MuslimWriterName 216.02. سعید بن مسیب نے حدیث سنائی، کہ انہیں ابو ہریرہؓ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’میری امت کا ایک گروہ جنت میں داخل ہو گا، وہ ستر ہزار افراد ہوں گے، ان کے چہرے اس طرح چمکتے ہوں گے جس طرح چودھویں رات کو ماہِ کامل چمکتا ہے۔‘‘ ابو ہریرہ ؓ نے کہا: (اس پر) عکاشہ بن محصن اسدی ؓ اپنی سرخ، سفید اور سیاہ دھاریوں والی چادر بلند کرتے ہوئے اٹھے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا فرمائیے! کہ وہ مجھے بھی ان میں سے کر دے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے اللہ! اسے ان میں سے کردے۔&ls... الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 220. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، فَقَالَ: أَيُّكُمْ رَأَى الْكَوْكَبَ الَّذِي انْقَضَّ الْبَارِحَةَ؟ قُلْتُ: أَنَا، ثُمَّ قُلْتُ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَكُنْ فِي صَلَاةٍ، وَلَكِنِّي لُدِغْتُ، قَالَ: فَمَاذَا صَنَعْتَ؟ قُلْتُ: اسْتَرْقَيْتُ، قَالَ: فَمَا حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ؟ قُلْتُ: حَدِيثٌ حَدَّثَنَاهُ الشَّعْبِيُّ فَقَالَ: وَمَا حَدَّثَكُمُ الشَّعْبِيُّ؟ قُلْتُ: حَدَّثَنَا عَنْ بُرَيْدَةَ بْنِ حُصَيْبٍ الْأَسْلَمِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ، أَوْ حُمَةٍ، فَقَالَ: قَدْ أَحْسَنَ مَنِ انْتَ... Muslim : The Book of Faith (Chapter: The Evidence that groups of Muslims will enter Paradise without being called to account, and without being punished ) مترجم: MuslimWriterName 220. ہشیم نے کہا: ہمیں حصین بن عبد الرحمن نے خبر دی، کہا: کہ میں سعید بن جبیر کے پاس موجود تھا، انہوں نے پوچھا: تم میں سے وہ ستارا کس نے دیکھا تھا جو کل رات ٹوٹا تھا؟ میں نے کہا: میں نے، پھر میں نے کہا: کہ میں نماز میں نہیں تھا، بلکہ مجھے ڈس لیا گیا تھا (کسی موذی جانور نے ڈس لیا تھا۔) انہوں نے پوچھا: پھر تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا:میں نے دم کروایا۔ انہوں نےکہا: تمہیں کس چیز نےاس پر آمادہ کیا؟ میں نے جواب دیا: اس حدیث نے جو ہمیں شعبی نے سنائی۔ انہوں نے پوچھا: شعبی نے تمہیں کون سی حدیث سنائی؟ میں نے کہا: انہوں (شعبی) نےہمیں بریدہ بن حصیب اسلمی ؓ سے روایت سن... الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 220.01. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأُمَمُ»، ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ نَحْوَ حَدِيثِ هُشَيْمٍ وَلَمْ يَذْكُرْ أَوَّلَ حَدِيثِهِ.... Muslim : The Book of Faith (Chapter: The Evidence that groups of Muslims will enter Paradise without being called to account, and without being punished ) مترجم: MuslimWriterName 220.01. حصین بن عبد الرحمن سے ( ہشیمؓ کے بجائے) محمد بن فضیل نے سعید بن جبیر کے حوالے سے حدیث سنائی، انہوں نےکہا: ہمیں حضرت ابن عباسؓ نےحدیث سنائی، کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میرےسامنے تمام امتیں پیش کی گئیں .....۔‘‘ پھر حدیث کا باقی حصہ ہشیم کی طرح بیان کیا اور حدیث کا ابتدائی حصہ (حصین کےواقعے) کا ذکر نہیں کیا۔ ... الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ وُجُوبِ الطَّهَارَةِ لِلصَّلَاةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 224. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، - وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ -، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: دَخَلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى ابْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ: أَلَا تَدْعُو اللهَ لِي يَا ابْنَ عُمَرَ؟ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ وَلَا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ، وَكُنْتَ عَلَى الْبَصْرَةِ».... Muslim : The Book of Purification (Chapter: The obligation of purifying oneself for the salat ) مترجم: MuslimWriterName 224. ابو عوانہ نے سماک بن حرب سے، انہوں نے مصعب بن سعد سے روایت کی، کہ عبد اللہ بن عمر ؓابن عامر کے پاس ان کی عیادت کے لیے گے، وہ بیمار تھے، ابن عامر نے کہا: اے ابن عمر! کیا آپ میرے لیے اللہ سے دعا کریں گے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نماز پاکیزگی کے بغیر قبول نہیں ہوتی، اور صدقہ ناجائز طریقے سے حاصل کیے ہوئے مال سے قبول نہیں ہوتا۔‘‘ اور آپ بصرہ کے حاکم رہ چکے ہیں۔ (مبادا آپ کے پاس کوئی ایسا مال آ گیا ہوگا) ... الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ وُجُوبِ الطَّهَارَةِ لِلصَّلَاةِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 224.01. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح، وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ - قَالَ: أَبُو بَكْرٍ - وَوَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ كُلُّهُمْ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.... Muslim : The Book of Purification (Chapter: The obligation of purifying oneself for the salat ) مترجم: MuslimWriterName 224.01. شعبہ، زائدہ اور اسرائیل سب نے سماک بن حرب سے اسی اسناد کے ساتھ رسول اللہ ﷺ سے یہی حدیث روایت کی ہے۔ الموضوع: سؤال الأنبياء والصالحين الدعاء (العبادات) Topics: Question and prayer of the Prophets of Allah (Prayers/Ibadaat) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 31 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 31