1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابٌ فِي نَفَقَةِ الْمَرْأَةِ مِنْ بَيْتِ زَوْجِه...

حسن

687. حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خُطْبَتِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ لَا تُنْفِقُ امْرَأَةٌ شَيْئًا مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الطَّعَامُ قَالَ ذَاكَ أَفْضَلُ أَمْوَالِنَا وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَأَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ...

جامع ترمذی: كتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل (باب: عورت اپنے شوہر کے گھر سے خرچ کرے توکیساہے؟​)

٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

687.

ابو امامہ باہلی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے سال رسول اللہ ﷺ کو اپنے خطبہ میں فرماتے سنا: ’’عورت اپنے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کچھ خرچ نہ کرے‘‘، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! اور کھانا بھی نہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’یہ ہمارے مالوں میں سب سے افضل مال ہے‘‘۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابو امامہ ؓ کی حدیث حسن ہے۔
۲- اس باب میں سعد بن ابی وقاص، اسماء بنت ابی بکر، ابو ہریرہ، عبداللہ بن عمرو اور عائشہ‬ ؓ س‬ے بھی احادیث آئی ہیں۔

...

2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ مَا لِلْمَرْأَةِ مِنْ مَالِ زَوْجِهَا

حسن

2380. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تُنْفِقُ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِهَا شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الطَّعَامَ قَالَ ذَلِكَ مِنْ أَفْضَلِ أَمْوَالِنَا...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

(باب: عورت اپنے خاوند کے مال سے کیا لے سکتی ہے ؟)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2380.

حضرت ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: عورت اپنے گھر کی کوئی چیز خاوند کی اجازت کے بغیر خرچ نہ کرے۔ حاضرین نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کھانے پر نہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ تو ہمارا عمدہ مال ہے۔