1 سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ بَابُ تَخْفِيفِ الْقِيَامِ وَالْقِرَاءَةِ

صحیح

984. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ صَلَّيْتُمْ قُلْنَا نَعَمْ قَالَ يَا جَارِيَةُ هَلُمِّي لِي وَضُوءًا مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ إِمَامٍ أَشْبَهَ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِمَامِكُمْ هَذَا قَالَ زَيْدٌ وَكَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ وَيُخَفِّفُ الْقِيَامَ وَالْقُعُودَ...

سنن نسائی: کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل (باب: (امام کا) قیام اور قراءت میں تخفیف کرنا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

984.

حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ہم حضرت انس بن مالک ؓ کے پاس گئے، آپ نے فرمایا: تم نے نماز پڑھ لی؟ ہم نے کہا: ہاں۔ آپ نے لونڈی سے فرمایا: میرے لیے وضو کا پانی لاؤ۔ (پھر فرمایا:) میں نے کسی ایسے امام کے پیچھے نمازنہیں پڑھی جو تمھارے اس امام (حضرت عمر بن عبدالعزیز) سے بڑھ کر رسول اللہ ﷺ جیسی نماز پڑھتا ہو۔ حضرت زید نے کہا: حضرت عمر بن عبدالعزیز رکوع اور سجدہ مکمل کرتے تھے اور قیام وقعود ہلکا کرتے تھے۔

...

2 سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ بَابُ عَدَدِ التَّسْبِيحِ فِي السُّجُودِ

حسن الإسناد

1138. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ وَهْبِ بْنِ مَانُوسَ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ صَلَاةً بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ هَذَا الْفَتَى يَعْنِي عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَحَزَرْنَا فِي رُكُوعِهِ عَشْرَ تَسْبِيحَاتٍ وَفِي سُجُودِهِ عَشْرَ تَسْبِيحَاتٍ...

سنن نسائی: کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان (باب: سجدے میں تسبیحات کی تعداد)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1138.

حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے کسی کو اس جوان، یعنی حضرت عمر بن عبدالعزیز سے بڑھ کر رسول اللہ ﷺ کی نماز کے مشابہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ ہم نے رکوع اور سجدے میں ان کی تسبیحات کا اندازہ دس تسبیحات کا لگایا۔