1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ فَضَائِلِ المَدِينَةِ بَابُ فَضْلِ المَدِينَةِ وَأَنَّهَا تَنْفِي النَّا...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1889. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْحُبَابِ سَعِيدَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرْتُ بِقَرْيَةٍ تَأْكُلُ الْقُرَى يَقُولُونَ يَثْرِبُ وَهِيَ الْمَدِينَةُ تَنْفِي النَّاسَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ...

صحیح بخاری:

کتاب: مدینہ کے فضائل کا بیان

(باب : مدینہ کی فضیلت اور بے شک مدینہ (برے ) آدمیوں...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1889.

حضرت ابو ہریرہ  ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے ایک ایسی بستی میں جانے کا حکم دیاگیا ہے جو دوسری بستیوں کو اپنے اندر جذب کرے گی لوگ اسے یثرب کہتے ہیں حالانکہ اس کاصحیح نام’’مدینہ‘‘ ہے۔ وہ برے لوگوں کو اس طرح نکال دے گی جیسے بھٹی لوہے کا میل کچیل نکال دیتی ہے۔‘‘

...

2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ بَابُ الْمَدِينَةِ تَنْفِي شِرَارَهَا

صحیح

3415. وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْحُبَابِ سَعِيدَ بْنَ يَسَارٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُمِرْتُ بِقَرْيَةٍ تَأْكُلُ الْقُرَى يَقُولُونَ: يَثْرِبَ، وَهِيَ الْمَدِينَةُ، تَنْفِي النَّاسَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ "،...

صحیح مسلم: کتاب: حج کے احکام ومسائل (باب: مدینہ اپنے میل کچیل (شریر لوگوں)کو نکال دیتا ...)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

3415.

امام مالک بن انس نے یحییٰ بن سعید سے روایت کی، انھوں نے کہا، میں نے ابو حباب سعید بن یسار سے سنا، وہ کہہ رہے تھے، میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے ایک بستی (کی طرف ہجرت کر جانے) کا حکم دیا گیا جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی (سب پر غالب آ جائےگی) لوگ اسے یثرب کہتے ہیں، وہ مدینہ ہے، وہ ( شریر) لوگوں کو نکال دے گی جیسے بھٹی لوہے کے میل کو باہر نکال دیتی ہے۔‘‘

...