1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ إِذَا تَزَوَّجَ البِكرَ عَلَى الثَّيِّبِ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5253. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَلَوْ شِئْتُ أَنْ أَقُولَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنْ قَالَ السُّنَّةُ إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا...

صحیح بخاری:

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

(باب:اگر کسی کے پاس ایک بیوہ عورت اس کے نکاح میں ہو...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5253.

سیدنا انس‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا: اگر میں چاہوں تو کہہ سکتا ہوں کہ نبی ﷺ نے فرمایا لیکن انہوں نے کہا: سنت یہ ہے کہ جب آدمی کسی (شوہر دیدہ بیوی کی موجودگی میں) کنواری سے شادی کرے تو اس کے پاس دن گزارے اور جب کنواری کی موجودگی میں شوہر دیدہ سے شادی کرے تو اس کے پاس تین دن رہے۔

...

2 صحيح مسلم: كِتَابُ الرِّضَاعِ بَابُ قَدْرِ مَا تَسْتَحِقُّهُ الْبِكْرُ، وَالثَّي...

صحیح

3695. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ، أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَى الْبِكْرِ، أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا»، قَالَ خَالِدٌ: وَلَوْ قُلْتُ إِنَّهُ رَفَعَهُ لَصَدَقْتُ، وَلَكِنَّهُ قَالَ: السُّنَّةُ كَذَلِكَ...

صحیح مسلم:

کتاب: رضاعت کے احکام ومسائل

(باب: رخصتی کے بعد باکرہ اور ثیبہ (دو ہاجو )اپنے پا...)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

3695.

ہشیم نے ہمیں خالد سے خبر دی، انہوں نے ابوقلابہ سے، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب کوئی دوہاجو (ثیبہ) کے بعد باکرہ سے شادی کرے تو اس کے ہاں سات دن قیام کرے اور جب باکرہ کے بعد کسی ثیبہ سے شادی کرے تو اس کے ہاں تین دن قیام کرے۔ خالد نے کہا: اگر میں کہوں کہ انہوں نے اسے مرفوعا بیان کیا ہے، تو میں سچ کہوں گا لیکن انہوں نے کہا تھا: سنت اسی طرح ہے۔ (یہ حدیث کو مرفوع کرنے کے مترادف ہے)۔

...

3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الْمُقَامِ عِنْدَ الْبِكْرِ

صحیح

2125. حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ, أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا-. زَادَ عُثْمَانُ وَكَانَتْ ثَيِّبًا. وقَالَ، حَدَّثَنِي هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ، أَخْبَرَنَا أَنَسٌ....

سنن ابو داؤد:

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

(باب: شوہر کنواری بیوی کے ہاں ( اس کی ابتدائی رخصتی...)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2125.

سیدنا انس بن مالک ؓ کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے صفیہ (صفیہ بنت حیی) کو لے لیا (شادی کر لی) تو ان کے ہاں تین دن اقامت کی۔ عثمان بن ابی شیبہ نے مزید کہا کہ وہ بیوہ تھیں۔ اور (ان کی سند میں تصریح تحدیث و اخبار ہے۔) انہوں نے کہا: «حدثني هشيم، أخبرنا حميد، أخبرنا أنس» 

...

4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ فِي الْمُقَامِ عِنْدَ الْبِكْرِ

صحیح

2126. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ وَإِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَال:َ إِذَا تَزَوَّجَ الْبِكْرَ عَلَى الثَّيِّبِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا، وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا. وَلَوْ قُلْتُ: إِنَّهُ رَفَعَهُ لَصَدَقْتُ وَلَكِنَّهُ قَالَ السُّنَّةُ كَذَلِكَ....

سنن ابو داؤد:

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

(باب: شوہر کنواری بیوی کے ہاں ( اس کی ابتدائی رخصتی...)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2126.

سیدنا انس بن مالک ؓ نے کہا کہ اگر کوئی شخص (اپنے ہاں) بیوہ (بیوی) کے ہوتے ہوئے کنواری سے شادی کرے تو اس کے ہاں سات دن رکے۔ اور جب بیوہ سے شادی کرے تو اس کے ہاں تین دن۔ (ابوقلابہ نے) کہا: اگر میں کہوں کہ انہوں (انس ؓ) نے اسے رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کر کے (مرفوع) بیان کیا تو میں سچ ہی کہوں گا، لیکن انہوں نے کہا تھا: ”سنت یہی ہے۔“

...

5 جامع الترمذي: أَبْوَابُ النِّكَاحِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِسْمَةِ لِلْبِكْرِ وَالثَّ...

صحیح

1186. حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَوْ شِئْتُ أَنْ أَقُولَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنَّهُ قَالَ السُّنَّةُ إِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِكْرَ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقَامَ عِنْدَهَا سَبْعًا وَإِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ عَلَى امْرَأَتِهِ أَقَامَ عِنْدَهَا ثَلَاثًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَفَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ وَلَمْ يَرْفَعْهُ بَعْ...

جامع ترمذی: كتاب: نکاح کے احکام ومسائل (باب: کنواری اورغیرکنواری بیوی کے درمیان باری تقسیم...)

٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1186.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ اگرمیں چاہوں توکہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لیکن انہوں نے صرف اتنا کہا: ’’سنت ۱؎ یہ ہے کہ آدمی جب اپنی بیوی کے ہوتے ہوئے کسی کنواری سے شادی کرے تو اس کے ہاں سات رات ٹھہرے، اورجب غیرکنواری سے شادی کرے تو اس کے ہاں تین رات ٹھہرے‘‘۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ انس کی حدیث حسن صحیح ہے۔
۲۔ اسے محمد بن اسحاق نے مرفوع کیا ہے، انہوں نے بسند «ایوب عن ابی قلابة عن انس» روایت کی ہے اور بعض نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے۔
۳۔ اس باب میں ام سلمہ‬ ؓ س‬ے بھی روایت ہے۔