1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ بَابٌ الرُّخْصَةِ فِي الْمُدْرِكِينَ يُفَرَّقُ بَي...

حسن

2704. حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، قَالَ:، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ، وَأَمَّرَهُ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَزَوْنَا فَزَارَةَ، فَشَنَنَّا الْغَارَةَ، ثُمَّ نَظَرْتُ إِلَى عُنُقٍ مِنَ النَّاسِ، فِيهِ الذُّرِّيَّةُ وَالنِّسَاءُ،0 فَرَمَيْتُ بِسَهْمٍ، فَوَقَعَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْجَبَلِ، فَقَامُوا، فَجِئْتُ بِهِمْ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فِيهِمُ امْرَأَةٌ مِنْ فَزَارَةَ وَعَلَيْهَا قِشْعٌ مَنْ أَدَمٍ، مَعَهَا بِنْتٌ لَهَا مِنْ أَحْسَنِ الْعَرَ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

(باب: اگر قیدی جوان ہوں تو ان میں جدائی کی جا سکتی ...)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2704.

سیدنا ایاس بن سلمہ اپنے والد (سلمہ بن اکوع ؓ) سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوبکر ؓ کے ساتھ (جہاد کے لیے) روانہ ہوئے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کو ہمارا امیر بنایا تھا، ہم نے بنو فزارہ کے ساتھ جہاد کیا اور ہر طرف سے ان پر چڑھائی کی۔ میں نے لوگوں کی ایک جماعت دیکھی، ان میں بچے تھے اور عورتیں بھی۔ میں نے ایک تیر مارا جو ان کے اور پہاڑ کے درمیان جا گرا تو وہ اٹھ کھڑے ہوئے، میں انہیں سیدنا ابوبکر ؓ کے پاس لے آیا۔ ان میں فزارہ کی ایک عورت تھی جس نے ایک پرانی کھال اوڑھی ہوئی تھی اس کے ساتھ اس کی بیٹی بھی تھی جو عرب کی حسین ترین لڑکیوں میں سے تھی۔ سیدنا ابوبکر ؓ ن...

2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ الْغَارَةِ، وَالْبَيَاتِ، وَقَتْلِ النِّسَاء...

حسن

2936. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ هَوَازِنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا مَاءً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَاءٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

(باب: حملہ کرنا ’ شبخون ما رنا اور عورتوں اور بچوں ...)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2936.

حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: نبیﷺکے زمانہ مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر ؓ کی قیادت میں قبیلہ بنو ہوازن سے جنگ کی۔ ہم بنوفزارہ کے ایک چشمے پرپہنچے اور رات کا آخری حصہ وہاں ٹھرے رہے۔ جب صبح ہوئی تو ہم نے ان پر ہلہ بول دیا۔ ہم نے چشمے والوں پر شب خون مار کر ان کو قتل کردیا۔ وہ نویا سات گھر تھے۔

...

3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ فِدَاءِ الْأُسَارَى

حسن

2943. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ هَوَازِنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَفَّلَنِي جَارِيَةً مِنْ بَنِي فَزَارَةَ مِنْ أَجْمَلِ الْعَرَبِ عَلَيْهَا قَشْعٌ لَهَا فَمَا كَشَفْتُ لَهَا عَنْ ثَوْبٍ حَتَّى أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّوقِ فَقَالَ لِلَّهِ أَبُوكَ هَبْهَا لِي فَوَهَبْتُهَا لَهُ فَبَعَثَ بِهَا فَفَادَى بِهَا أُسَارَى مِنْ أُسَارَى الْمُسْلِمِينَ ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

(باب: قیدیوں کا فدیہ)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2943.

حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺکےزمانے میں حضرت ابوبکر ؓ کی قیادت میں قبیلہ ہوازن سے جنگ کی (اور فتح پائی) انھوں نے بنوفزارہ کی ایک لڑکی انعام کے طور پرعطا فرمائی جوعرب کی انہتائی حسین عورتوں میں سے تھی۔ اس نے پرانی پوستین اوڑھ رکھی تھی۔ میں نے مدینہ پہنچ جانے تک اس کا کپڑا (اس کے جسم سے) ہٹاکربھی نہ دیکھا۔ر(مدینے میں) مجھے نبیﷺبازار میں ملے توفرمایا: تیرابھلا ہو یہ مجھے ہبہ کردو۔‘‘ میں نے وہ رسول اللہﷺ کو ہبہ کردی۔ آپﷺ نے اسے (مکے)  بھیج کر اس کے بدلے میں ان مسلمان قیدیوں کوچھڑالیا جومکے میں قید تھے۔

...