3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَشْرِبَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ​

صحیح

2011. حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ أَنْ يُخْلَطَ بَيْنَهُمَا وَنَهَى عَنْ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ أَنْ يُخْلَطَ بَيْنَهُمَا وَنَهَى عَنْ الْجِرَارِ أَنْ يُنْبَذَ فِيهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي قَتَادَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَمَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ عَنْ أُمِّهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ...

جامع ترمذی: كتاب: مشروبات( پینے والی چیزوں)کے احکام و مسائل (باب: گدر(ادھ پکی) کھجوراورخشک کھجورملاکرنبیذ بنانے...)

٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

2011.

ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے گدر(ادھ پکی) کھجوراورپختہ کھجور ایک ساتھ ملا کرنبیذ بنانے سے منع فرمایا: ’’اورآپ نے مٹکوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا‘‘۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
۲۔ اس باب میں جابر، انس ، ابوقتادہ، ابن عباس، ام سلمہ اورمعبدبن کعب عن أمہ‬ ؓ س‬ے بھی احادیث آئی ہیں۔

...

6 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ التَّرَخُّصِ فِي انْتِبَاذِ التَّمْرِ وَحْدَ...

صحیح

5588. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُخْلَطَ بُسْرٌ بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبٌ بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبٌ بِبُسْرٍ وَقَالَ مَنْ شَرِبَهُ مِنْكُمْ فَلْيَشْرَبْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُ فَرْدًا تَمْرًا فَرْدًا أَوْ بُسْرًا فَرْدًا أَوْ زَبِيبًا فَرْدًا...

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

(باب: اکیلی خشک کھجور وں کی نبیذ بنانا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5588.

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گدر (نیم پختہ) کھجور کو خشک کھجور کے ساتھ ملا کر یا منقیٰ کو خشک کھجور کے ساتھ ملا کر یا منقیٰ کو گدر کھجور سے ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔ آپ نے فرمایا: ”جو تم میں سے نبیذ پینا چاہے، وہ ان میں سے ایک چیز کی نبیذ پیے: صرف خشک کھجور کی یا صرف گدر کھجورکی یا صرف منقی کی۔“

...

7 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ التَّرَخُّصِ فِي انْتِبَاذِ التَّمْرِ وَحْدَ...

صحیح

5589. أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِي قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُخْلَطَ بُسْرًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِبُسْرٍ وَقَالَ مَنْ شَرِبَ مِنْكُمْ فَلْيَشْرَبْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُ فَرْدًا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ هَذَا أَبُو الْمُتَوَكِّلِ اسْمُهُ عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ...

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

(باب: اکیلی خشک کھجور وں کی نبیذ بنانا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5589.

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ نے گدر کھجور کو خشک کھجور کے ساتھ یا منقیٰ کو خشک کھجور کے ساتھ یا منقیٰ کو گدر کھجور کے ساتھ ملانے سے منع فرمایا۔ آپ نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص نبیذ پینا چاہے تو ان میں سے کسی ایک چیز کی نبیذ پیے۔“ ابو عبد الرحمان (امام نسائیؒ) نے کہا کہ راوئ حدیث ابو المتوکل کا نام علی بن داود ہے۔

...

8 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي انْتِبَاذِ الْبُسْرِ وَحْدَه...

صحیح

5591. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَافَى يَعْنِي ابْنَ عِمْرَانَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُنْبَذَ التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ وَالْبُسْرُ وَقَالَ انْتَبِذُوا الزَّبِيبَ فَرْدًا وَالتَّمْرَ فَرْدًا وَالْبُسْرَ فَرْدًا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ أَبُو كَثِيرٍ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ...

سنن نسائی:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

(باب: صرف گدر کھجور کی نبیذ کی رخصت)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

5591.

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا کہ کھجوروں اور منقیٰ کو ملا کر یا کھجوروں اور گدر کھجوروں کو ملا کر نبیذ بنائی جائے آپ نے فرمایا: ”منقیٰ کی الگ نبیذ بناؤ، کھجور کی الگ اور گدر کھجور کی الگ۔۔“ ابو عبد الرحمان (امام نسائیؒ) نے کہا کہ (راوئ حدیث) ابو کثیر کا نام یزید بن عبد الرحمان ہے۔

...