1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ حَقِّ إِجَابَةِ الوَلِيمَةِ وَالدَّعْوَةِ، و...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5216. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ دَعَا أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُرْسِهِ وَكَانَتْ امْرَأَتُهُ يَوْمَئِذٍ خَادِمَهُمْ وَهِيَ الْعَرُوسُ قَالَ سَهْلٌ تَدْرُونَ مَا سَقَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْقَعَتْ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنْ اللَّيْلِ فَلَمَّا أَكَلَ سَقَتْهُ إِيَّاهُ...

صحیح بخاری:

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

(

باب:ولیمہ کی دعوت اور ہر ایک دعوت کو قبول کرنا ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5216.

سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ابو اسید ساعدی ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی شادی پر دعوت دی۔ اس دن سیدنا ابو اسید ؓ کی بیوی لوگوں کی خدمت کر رہی تھی اور وہی دلھن تھی۔ سیدنا سہل ؓ نے کہا: تم جانتے ہو کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کو کون سا مشروب پیش کیا تھا؟ انہوں نے رات کے وقت کچھ کھجوریں پانی میں بھگو دی تھیں پھر جب (صبح کے وقت) آپ ﷺ کھانے سے فارغ ہوئے تو اس نے وہی مشروب نوش کر نے لیے پیش کیا۔

...

2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ قِيَامِ المَرْأَةِ عَلَى الرِّجَالِ فِي العُ...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5222. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ قَالَ لَمَّا عَرَّسَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ فَمَا صَنَعَ لَهُمْ طَعَامًا وَلَا قَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ إِلَّا امْرَأَتُهُ أُمُّ أُسَيْدٍ بَلَّتْ تَمَرَاتٍ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ مِنْ اللَّيْلِ فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الطَّعَامِ أَمَاثَتْهُ لَهُ فَسَقَتْهُ تُتْحِفُهُ بِذَلِكَ...

صحیح بخاری:

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

(باب: شادی میں عورت مردوں کا کا م کاج خود ذات سے کر...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5222.

سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: جب سیدنا ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے شادی کی تو انہوں نے نے نبی ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو دعوت طعام دی اس موقع پر کھانا ان کی دلھن ام اسید رضی اللہ عنہا نے خود ہی تیار کیا اور خود ہی مردوں کو پیش کیا۔ انہوں نے پتھر کے ایک بڑے پیالے میں رات کے وقت کھجوریں بھگو دی تھیں پھر جب نبی ﷺ کھانے سے فارغ ہوئے تو ام اسید رضی اللہ عنہا نے ہی شربت تیار کیا اور آپ ﷺ کو بطور تحفہ پیش کیا۔

...

3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ النَّقِيعِ وَالشَّرَابِ الَّذِي لاَ يُسْكِرُ...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5223. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُرْسِهِ فَكَانَتْ امْرَأَتُهُ خَادِمَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَهِيَ الْعَرُوسُ فَقَالَتْ أَوْ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَنْقَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْقَعَتْ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنْ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ...

صحیح بخاری:

کتاب: نکاح کے مسائل کا بیان

(باب: کھجور کا شربت یا اور کوئی شربت جس میں نشہ نہ ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5223.

سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو اسید ساعدی ؓ نے اپنی شادی کے موقع پر نبی ﷺ کو مدعو کیا تو اس دن ان کی بیوی ہی مدعوین کی خدمت گزار تھی جبکہ وہ دلھن تھی۔ انہوں نے کہا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں نے کون سا جوس رسول اللہ ﷺ کے لیے تیار کیا تھا ؟ میں نے رات کے وقت ہی ایک پتھر کے پیالے میں کچھ کھجوریں بھگودیں (اور ان کا جوس رسول اللہ ﷺ کو پلایا تھا)

...

4 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابُ الِانْتِبَاذِ فِي الأَوْعِيَةِ وَالتَّوْرِ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5636. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلًا، يَقُولُ: أَتَى أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ فَدَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُرْسِهِ، فَكَانَتْ امْرَأَتُهُ خَادِمَهُمْ، وَهِيَ العَرُوسُ، قَالَ: «أَتَدْرُونَ مَا سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَنْقَعْتُ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ»...

صحیح بخاری:

کتاب: مشروبات کے بیان میں

(

باب: برتنوں اور پتھر کے پیالوں میں نبیذ بھگونا ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5636.

سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ابو اسید ساعدی ؓ آئے اور رسول اللہ ﷺ کو اپنے ولیمے میں شمولیت کی دعوت دی۔ ان کی بیوی ہی تمام کام کر رہی تھی، حالانکہ وہ دلھن تھی۔ سیدنا سہل ؓ نے کہا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کو کیا پلایا تھا؟ آپ ﷺ کے لیے انہوں نے رات کے وقت پتھر کے برتن میں کھجوریں بھگو رکھی تھیں۔

...

5 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابُ نَقِيعِ التَّمْرِ مَا لَمْ يُسْكِرْ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5643. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ القَارِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ: أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُرْسِهِ، فَكَانَتْ امْرَأَتُهُ خَادِمَهُمْ يَوْمَئِذٍ، وَهِيَ العَرُوسُ، فَقَالَتْ: «مَا تَدْرُونَ مَا أَنْقَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَنْقَعْتُ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ»...

صحیح بخاری:

کتاب: مشروبات کے بیان میں

(باب: کھجور کا شربت یعنی نبیذ جب تک نشہ آور نہ ہو پ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5643.

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو اسید ساعدی رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ کو اپنے ولیمے میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس دن کی بیوی مہمانوں کی خدمت کر رہی تھیں جبکہ وہ خود دلہن تھی۔ اس نے کہا: تم جانتے ہو کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے لیے کس چیز کا شربت تیار کیا تھا؟ میں نے رات ہی کو آپ ﷺ کے لیے کھجوریں ایک پتھر کے برتن میں بھگو دی تھیں۔

...

6 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ إِنْ حَلَفَ أَنْ لاَ يَشْرَبَ نَبِيذًا فَشَ...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6743. حَدَّثَنِي عَلِيٌّ سَمِعَ عَبْدَ الْعَزِيزِ بْنَ أَبِي حَازِمٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَسَ فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُرْسِهِ فَكَانَتْ الْعَرُوسُ خَادِمَهُمْ فَقَالَ سَهْلٌ لِلْقَوْمِ هَلْ تَدْرُونَ مَا سَقَتْهُ قَالَ أَنْقَعَتْ لَهُ تَمْرًا فِي تَوْرٍ مِنْ اللَّيْلِ حَتَّى أَصْبَحَ عَلَيْهِ فَسَقَتْهُ إِيَّاهُ...

صحیح بخاری:

کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں

(

باب: اگر کسی نے قسم کھائی کہ نبیذ نہیں پئے گا پ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

6743.

حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک صحابی حضرت ابو اسید ؓ نے نکاح کیا اور اپنی شادی کے موقع پر انہوں نے نبی ﷺ کو دعوت دی۔ دلہن ہی میزبانی کا کام کر رہی تھی۔ پھر حضرت سہل ؓ نے لوگوں سے کہا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ اس دلہن نے کیا پلایا تھا؟ اس نے رات ہی کو پتھر کے ایک برتن میں کھجوریں بھگو رکھی تھیں حتٰی کہ جب صبح ہوئی تو اس نے ان کا پانی ہی آپ ﷺ کو پلایا تھا۔

...

7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ بَابُ الْوَلِيمَةِ

صحیح

1985. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: دَعَا أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُرْسِهِ، فَكَانَتْ خَادِمَهُمُ الْعَرُوسُ، قَالَتْ: تَدْرِي مَا سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: أَنْقَعْتُ تَمَرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ صَفَّيْتُهُنَّ، فَأَسْقَيْتُهُنَّ إِيَّاهُ ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

(باب: ولیمہ کا بیان)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

1985.

حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابواسید (عبداللہ بن ثابت) ساعدی ؓ نے اپنی شادی کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کو دعوت دی۔ دلہن خود ان کی خدمت کر رہی تھی۔ انہوں نے فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے میں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کیا مشروب پیش کیا؟ میں نے رات کو کچھ کھجوریں پانی میں ڈال دیں۔ صبح کو میں نے انہیں صاف کیا اوریہی مشروب آپ ﷺ کی خدمت میں نوش فرمانے کے لیے پیش کر دیا۔

...