1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ بَابُ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ

صحیح

1367. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ لَأَرْمُقَنَّ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّيْلَةَ قَالَ فَتَوَسَّدْتُ عَتَبَتَهُ أَوْ فُسْطَاطَهُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: نوافل اور سنتوں کے احکام ومسائل

(باب: رات کی نماز ( تہجد ) کا بیان)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1367.

سیدنا زید بن خالد جہنی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: آج رات میں رسول اللہ ﷺ کی نماز دیکھوں گا۔ چنانچہ میں نے آپ ﷺ کے دروازے یا خیمے کی چوکھٹ کو اپنا تکیہ بنا لیا، پس آپ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں ہلکی ہلکی، پھر دو رکعتیں پڑھیں لمبی لمبی، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے قدرے کم لمبی تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے کم تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے کم تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے کم تھیں، پھر (ایک) وتر پڑھا۔ یہ (مکمل) تیرہ رکعات ہوئیں۔

...

2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي كَمْ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ

صحیح

1423. حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعِ بْنِ ثَابِتٍ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَخْبَرَهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قُلْتُ لَأَرْمُقَنَّ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّيْلَةَ قَالَ فَتَوَسَّدْتُ عَتَبَتَهُ أَوْ فُسْطَاطَهُ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: رات کو کتنی رکعت پڑھیں)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

1423.

حضرت زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے (دل میں) کہا آج رات میں ضرور رسو ل اللہ ﷺ کی نماز (تہجد) دیکھوں گا، چنانچہ میں آپ کی چوکھٹ یا خیمے ( کے نچلے حصے) پر سر رکھ کر لیٹ گیا۔ رسول اللہ ﷺ (رات کو) اٹھے آپ نے (پہلے) ہلکی دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو بہت ہی طویل تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے پہلے والی رکعتوں سے کم طویل تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو ان سے بھی کم طویل تھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں پھر وتر پڑھا۔ یہ کل تیرہ رکعتیں ہوئیں۔

...