1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ البِرِّ وَالصِّلَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّفَقَةِ فِي الأَهْلِ​

صحیح

2107. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفْضَلُ الدِّينَارِ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى عِيَالِهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى دَابَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ بَدَأَ بِالْعِيَالِ ثُمَّ قَالَ فَأَيُّ رَجُلٍ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ رَجُلٍ يُنْفِقُ عَلَى عِيَالٍ لَهُ صِغَارٍ يُعِفُّهُمْ اللَّهُ بِهِ وَيُغْنِيهِمْ اللَّهُ بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ...

جامع ترمذی: كتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں (باب: بال بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت کابیان​)

٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

2107.

ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’سب سے بہتردینار وہ دینار ہے ، جسے آدمی اپنے اہل وعیال پرخرچ کرتاہے، اوروہ دینار ہے جسے آدمی اپنے جہاد کی سواری پرخرچ کرتا ہے، اوروہ دینار ہے جسے آدمی اپنے مجاہد ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے، ابوقلابہ کہتے ہیں: آپ نے بال بچوں کے نفقہ (اخراجات) سے شروعا ت کی پھر فرمایا: ’’اس آدمی سے بڑا اجروثواب والا کون ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پرخرچ کرتا ہے، جن کے ذریعہ اللہ تعالیٰ انہیں حرام چیزوں سے بچاتا ہے اور انہیں مالداربناتاہے‘‘۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

...

2 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ فَضْلِ النَّفَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَا...

صحیح

2855. حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى اللَّيْثِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

(باب: اللہ کی راہ میں جرچ کرنے کی فضیلت)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2855.

حضرت ثوبان ؓ سےر وایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: آدمی کا خرچ کیا ہوا سب سے افضل دینار وہ ہے جو وہ اہل وعیال (بیوی بچوں) میں خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار جو وہ اللہ کی راہ (جہاد) میں گھوڑے پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار جو آدمی اللہ کی راہ میں (جہاد کے دوران) اپنے ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے۔

...