1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الجِزْيَةِ بَابُ إِثْمِ الغَادِرِ لِلْبَرِّ وَالفَاجِرِ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3207. حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ القِيَامَةِ، قَالَ أَحَدُهُمَا: يُنْصَبُ، وَقَالَ الآخَرُ: يُرَى يَوْمَ القِيَامَةِ، يُعْرَفُ بِهِ ...

صحیح بخاری:

کتاب: جزیہ وغیرہ کے بیان میں

(

باب : دغابازی کرنے والے پر گناہ خواہ وہ کسی نیک...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

3207.

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ اور حضر ت انس ؓ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’قیامت کے دن ہر غدار کے لیے ایک جھنڈا ہوگا۔‘‘ ان راویوں میں سے ایک کا بیان ہے: ’’وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا۔‘‘ اور دوسرے کا بیان ہے: ’’وہ قیامت کے دن دکھایا جائے گا جس سے دغا باز کی شناخت ہوگی۔‘‘

...