1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ بَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ ﷺ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3591. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ فَإِنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ وَقَالَ أَبُو مُوسَى دَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَرَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِ...

صحیح بخاری:

کتاب: فضیلتوں کے بیان میں

(

باب: نبی کریم ﷺ کے حلیہ اوراخلاق فاضلہ کا بیان<...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

3591.

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نماز استسقاء کے علاوہ کسی دعا میں (مبالغہ کے ساتھ) ہاتھ نہیں اُٹھاتے تھے۔ نماز استسقاء میں اس حد تک اٹھاتے کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی جاسکتی تھی۔

6 سنن النسائي: كِتَابُ قِيَامِ اللَّيْلِ وَتَطَوُّعِ النَّهَارِ بَابُ تَرْكِ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الدُّعَاءِ فِي...

صحیح

1754. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ لِثَابِتٍ أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ أَنَسٍ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ قُلْتُ سَمِعْتَهُ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ...

سنن نسائی: کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل (باب: قنوت وتر میں ہاتھ نہ اٹھانا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

1754.

حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ استسقاء (بارش کی دعا) کے علاوہ کسی بھی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔ (راویٔ حدیث) شعبہ نے کہا کہ میں نے (اپنے استاد) ثابت (بنانی) سے کہا: کیا آپ نے یہ روایت خود حضرت انس ؓ سے سنی ہے؟ انھوں نے کہا: سبحان اللہ ! میں نے پھر کہا: آپ نے سنی ہے؟ انھوں نے پھر کہا: سبحان اللہ (یعنی کیا بغیر سنے بیان کررہا ہوں؟)

...