1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ بَابُ مَنْ قَالَ إِنَّ الإِيمَانَ هُوَ العَمَلُ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

26. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالاَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: «إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ». قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «الجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «حَجٌّ مَبْرُورٌ.»...

صحیح بخاری:

کتاب: ایمان کے بیان میں

(

باب:اس شخص کے قول کی تصدیق میں جس نے کہا ہے کہ ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

26.

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لانا۔‘‘ سوال کیا گیا: پھر کون سا؟ فرمایا: ’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ فرمایا: ’’وہ حج جو قبول ہو۔‘‘

...

2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ بَيَانِ كَوْنِ الْإِيمَانِ بِاللهِ تَعَالَى ...

صحیح

254. وَحَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ح، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ، يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «إِيمَانٌ بِاللهِ»، قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ» قَالَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «حَجٌّ مَبْرُورٌ»، وَفِي رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: «إِيمَانٌ بِاللهِ وَرَسُولِهِ»....

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: اللہ تعالیٰ پرایمان لانا سب سے افضل عمل ہے)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

254.

منصور بن ابی مزاحمؒ اور محمد بن جعفر بن زیادؒ نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعدؒ نے ابن شہابؒ سے حدیث سنائی، انہوں نے سعید بن مسیبؒ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا: کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ عز وجل پر ایمان لانا۔‘‘ پوچھا گیا: پھر اس کے بعد کون سا؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔‘‘ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ فرمایا: ’’حج مبرور (ایسا حج جو سراسرنیکی اور تقوے پر مبنی اور مکمل ہو۔)‘‘ محمد بن جعفرؒ کی روایت میں &rsqu...

3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ فَضَائِلِ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِي أَيُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ​

حسن صحیح

1773. حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ أَوْ أَيُّ الْأَعْمَالِ خَيْرٌ قَالَ إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ قِيلَ ثُمَّ أَيُّ شَيْءٍ قَالَ الْجِهَادُ سَنَامُ الْعَمَلِ قِيلَ ثُمَّ أَيُّ شَيْءٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ حَجٌّ مَبْرُورٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

جامع ترمذی: كتاب: جہاد کےفضائل کےبیان میں (باب: کون ساعمل سب سے افضل اوربہتر ہے؟​)

٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1773.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھاگیا: کون ساعمل افضل ہے، یا کون سا عمل سب سے بہترہے؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اللہ اور اس کے رسول پرایمان لانا‘‘، پوچھا گیا: پھرکون؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’جہاد، وہ نیکی کا کوہان ہے۔‘‘ پوچھا گیا: اللہ کے رسولﷺ! پھر کون؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’حج مبرور (مقبول)‘‘۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
۲۔ یہ حدیث ابوہریرہ ؓ کے واسطے سے مرفوع طریقہ سے کئی سندوں سے آئی ہے۔

...

4 سنن النسائي: كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ

صحیح

2631. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ الْإِيمَانُ بِاللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ ثُمَّ الْحَجُّ الْمَبْرُورُ...

سنن نسائی:

کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل

(باب: حج کی فضیلت)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2631.

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ایک آدمی نے نبیﷺ سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان۔“ اس نے کہا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد۔“ اس نے پوچھا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ”پھر حج مبرور۔“

...

5 سنن النسائي: كِتَابُ الْجِهَادِ بَابُ مَا يَعْدِلُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ...

صحیح

3137. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ إِيمَانٌ بِاللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ حَجٌّ مَبْرُورٌ...

سنن نسائی: کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل (باب: کون سا عمل جہادفی سبیل اللہ کے برابر ہوسکتا ہ...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3137.

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے پوچھا: کون ساعمل افضل ہے؟ فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔“ اس نے عرض کیا کہ پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ کی بارگاہ میں مقبول حج۔“

...