1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ بَابُ ذَبِيحَةِ الأَعْرَابِ وَنَحْوِهِمْ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

5552. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ حَفْصٍ المَدَنِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ قَوْمًا قَالُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِاللَّحْمِ، لاَ نَدْرِي: أَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لاَ؟ فَقَالَ: «سَمُّوا عَلَيْهِ أَنْتُمْ وَكُلُوهُ» قَالَتْ: وَكَانُوا حَدِيثِي عَهْدٍ بِالكُفْرِ تَابَعَهُ عَلِيٌّ، عَنِ الدَّرَاوَرْدِيِّ، وَتَابَعَهُ أَبُو خَالِدٍ، وَالطُّفَاوِيُّ...

صحیح بخاری:

کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں

(

باب: دیہاتیوں یا ان کے جیسے ( احکام دین سے بے خ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5552.

سیدنا عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ لوگوں نےنبی ﷺ سے عرض کی: لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں ہم نہیں جانتے کہ اس پر اللہ کا نام ذکر کیا گیا ہے یا نہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم بسم اللہ پڑھ کر اسے کھا لیا کرو۔“ سیدنا عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: یہ لوگ ابھی اسلام میں نئے نئے داخل ہوئے تھےاس حدیث کی متابعت نے دراوردی سے کی ہے اور اس کی متابعت ابو خالد اور طفاوی نے کی۔

...

2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ التَّوْحِيدِ وَالرَدُّ عَلَی الجَهمِيَةِ وَغَيرٌهُم بَابُ السُّؤَالِ بِأَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى وَال...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

7465. حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَا هُنَا أَقْوَامًا حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِشِرْكٍ يَأْتُونَا بِلُحْمَانٍ لَا نَدْرِي يَذْكُرُونَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا أَمْ لَا قَالَ اذْكُرُوا أَنْتُمْ اسْمَ اللَّهِ وَكُلُوا تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالدَّرَاوَرْدِيُّ وَأُسَامَةُ بْنُ حَفْصٍ...

صحیح بخاری:

کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں اور جهميہ وغیرہ کی تردید

(

باب : اللہ کے ناموں کے وسیلہ سے مانگنا اور ان ک...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

7465.

سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نےکہا: لوگوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! یہاں کچھ لوگ ہیں جن کا زمانہ شرک کے قریب ہے۔ وہ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ انہوں ںے ذبح کے وقت اللہ کا نام لیا تھا یا نہیں؟ (تو کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیا کرو۔“ یہ روایت بیان کرنے میں محمد بن عبدالرحمن، عبدالعزیز بن محمد دراوردی اور اسامہ بن حفص نے ابو خالد کی متابعت کی ہے۔

...

3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ مَا جَاءَ فِي أَكْلِ اللَّحْمِ لَا يُدْرَى أ...

صحیح

2837. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح، وحَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ ح، وحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ابْنُ حَيَّانَ وَمُحَاضِرٌ الْمَعْنَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، وَلَمْ يَذْكُرَا، عَنْ حَمَّادٍ وَمَالِكٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ قَوْمًا حَدِيثُو عَهْدٍ بِالْجَاهِلِيَّةِ, يَأْتُونَ بِلُحْمَانٍ, لَا نَدْرِي أَذَكَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا أَمْ لَمْ يَذْكُرُوا، أَفَنَأْكُلُ مِنْهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >سَمُّوا اللَّهَ، وَكُلُوا<....

سنن ابو داؤد:

کتاب: قربانی کے احکام و مسائل

(باب: جس گوشت کے متعلق معلوم نہ ہو کہ اس کے ذبح کرن...)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2837.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کچھ لوگ، جو جاہلیت سے نئے نئے نکلے ہیں، ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں، ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ انہوں نے ان جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے «بسم الله» پڑھی یا نہیں، تو کیا ہم یہ کھا لیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ کا نام لو اور کھا لو۔“

...

4 سنن النسائي: كِتَابُ الضَّحَايَا بَابُ ذَبِيحَةُ مَنْ لَمْ يَعْرِفْ

صحیح

4452. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ نَاسًا مِنْ الْأَعْرَابِ كَانُوا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ وَلَا نَدْرِي أَذَكَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ وَكُلُوا...

سنن نسائی:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

(باب: غیر معروف شخص کا ذبح شدہ جانور؟)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4452.

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ کچھ اعرابی لوگ ہمارے پاس گوشت لاتے تھے اور ہمیں معلوم نہیں ہوتا تھا انہوں نے (ذبح کرتے وقت) اللہ تعالیٰ کا نام لیا ہے یا نہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ کا نام لے کر کھا لیا کرو۔“

5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الذَّبَائِحِ بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ الذَّبْحِ

صحیح

3281. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّ قَوْمًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِلَحْمٍ لَا نَدْرِي ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا؟ قَالَ: «سَمُّوا أَنْتُمْ وَكُلُوا» وَكَانُوا حَدِيثَ عَهْدٍ بِالْكُفْرِ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل

(باب: ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3281.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ بعض افراد نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کھ لوگ ہمارے پاس گوشت لے کر آتے ہیں، ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ (ذبح کرے وقت) اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں (تو ہم کیا کریں) ؟ آپ نے فرمایا: ’’تم اللہ کانام لے لو اور کھالو۔‘‘ یہ لوگ نئے نئے کفر سے اسلام میں داخل ہوئے تھے۔

...