1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

538. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا صَلَّى يُنَاجِي رَبَّهُ، فَلاَ يَتْفِلَنَّ عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ تَحْتَ قَدَمِهِ اليُسْرَى»

صحیح بخاری:

کتاب: اوقات نماز کے بیان میں

()

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

538.

حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جب کوئی نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے، اس لیے وہ اپنی دائیں جانب نہ تھوکے، البتہ بائیں قدم کے نیچے تھوک سکتا ہے۔‘‘ اس روایت میں سعید (بن ابی عروبہ) اپنے شیخ حضرت قتادہ سے یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: ’’نمازی کو اپنے سامنے یا آگے نہیں تھوکنا چاہئے لیکن بائیں جانب یا اپنے قدموں کے نیچے تھوک سکتا ہے۔‘‘ شعبہ کی روایت میں ہے: ’’اپنے سامنے یا دائیں جانب نہ تھوکے، بائیں جانب یا قدموں کے نیچے تھوک لے۔‘‘ حمید نے حضرت ...

2 سنن ابن ماجه: کِتَابُ التَّيَمَُ

حسن

679. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لِحَافِهِ فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنْ الْحَيْضَةِ فَانْسَلَلْتُ مِنْ اللِّحَافِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَفِسْتِ قُلْتُ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنْ الْحَيْضَةِ قَالَ ذَلِكِ مَا كَتَبَ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ قَالَتْ فَانْسَلَلْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَالَي...

سنن ابن ماجہ: کتاب: تیمم کے احکام ومسائل ()

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

679.

ام المومنین سیدہ ام سلمہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ کے لحاف میں (لیٹی ہوئی) تھی، مجھے حیض شروع ہونے کا احساس ہوا۔ جس طرح عورتوں کا ہوتا ہے۔ میں آہستگی کے ساتھ لحاف سے نکل گئی، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمہیں خون آ گیا ہے؟‘‘ میں نے کہا: مجھے حیض کی وہ کیفیت محسوس ہوئی ہے جو عورتوں کو ہوتی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’یہ چیز تو اللہ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے۔‘‘ ام المومنین نے فرمایا: میں خاموشی سے اٹھ گئی اور اپنی حالت کو درست کیا۔ پھر واپس آئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ’...