1 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ بَابُ مَا يَقْتُلُ المُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1849. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْوَزَغِ فُوَيْسِقٌ وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ.‏

صحیح بخاری:

کتاب: شکار کے بدلے کا بیان

(باب : احرام والا کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1849.

نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ  ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چھپکلی کے متعلق فرمایا: ’’یہ موذی جانور ہے۔‘‘ مگر میں نے یہ نہیں سنا کہ آپ نے اس کو مارڈالنے کا حکم دیا ہو۔ ابو عبد اللہ (امام بخاری  ؒ) نے فرمایا: اس حدیث کے بیان کرنے سے ہمارا مقصدیہ ہے کہ منیٰ حرم میں داخل ہےاور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے حرم میں سانپ مارنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کیا۔

...

2 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ بَاب اسْتِحْبَابِ قَتْلِ الْوَزَغِ

صحیح

5990. وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَحَرْمَلَةُ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لِلْوَزَغِ الْفُوَيْسِقُ» زَادَ حَرْمَلَةُ: قَالَتْ: وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ

صحیح مسلم:

کتاب: سلامتی اور صحت کابیان

(باب: چھپکلی کو قتل کرنا مستحب ہے)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

5990.

ابوطاہر اور حرملہ نے کہا: ہمیں ابن وہب نے خبر دی، کہا: مجھے یونس نے زہری سے، انھوں نے عروہ سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے چھپکلی کو فویسق (چھوٹی فاسق) کہا حرملہ نے (اپنی) روایت میں یہ اضافہ کیا: (حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے) کہا: میں نے آپ ﷺ سے اس کو قتل کرنے کا حکم نہیں سنا۔

...