1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ حُبَّ الْأنْصَارِ وَع...

صحیح

242. وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ فِي الْأَنْصَارِ: «لَا يُحِبُّهُمْ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَلَا يُبْغِضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ، مَنْ أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللهُ وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ أَبْغَضَهُ اللهُ» قَالَ شُعْبَةُ: قُلْتُ لِعَدِيٍّ: سَمِعْتَهُ مِنَ الْبَرَاءِ؟، قَالَ: إِيَّايَ حَدَّثَ....

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: اس بات کی دلیل کہ انصار اور حضرت علی سے محب...)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

242.

شعبہؒ نے عدی بن ثابتؒ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت براءؓ کو نبی اکرم ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ ﷺ نے انصار کے بارے میں فرمایا: ’’ان سے محبت نہیں کرتا مگر وہی جو مومن ہے، اور ان سے بغض نہیں رکھتا مگر وہی جو منافق ہے۔ جس نے ان سے محبت کی، اللہ اس سے محبت کرتا ہے اور جس نے ان سے بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھتا ہے۔‘‘ شعبہؒ نے کہا: میں عدیؒ سے پوچھا: کیا تم نے یہ روایت براء ؓ سے سنی ہے؟ توانہوں نے جواب دیا: انہوں نے یہ حدیث مجھی کو سنائی تھی۔

...

2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابٌ فِي فَضْلِ الأَنْصَارِ وَقُرَيْشٍ

صحیح

4311. حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْأَنْصَارِ لَا يُحِبُّهُمْ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَلَا يَبْغَضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ مَنْ أَحَبَّهُمْ فَأَحَبَّهُ اللَّهُ وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ فَأَبْغَضَهُ اللَّهُ فَقُلْتُ لَهُ أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ الْبَرَاءِ فَقَالَ إِيَّايَ حَدَّثَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ...

جامع ترمذی: كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں (باب: انصاروقریش کی فضیلت کے بارے میں)

٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

4311.

براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے سنا، یا کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے انصار کے بارے میں فرمایا: ’’ان سے مومن ہی محبت کرتا ہے، اور ان سے منافق ہی بغض رکھتا ہے، جو ان سے محبت کرے گا اس سے اللہ محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا اس سے اللہ بغض رکھے گا‘‘۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔

...

3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ بَابٌ فَضْلُ الْأَنْصَارِ

صحیح

169. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ أَبْغَضَهُ اللَّهُ» قَالَ شُعْبَةُ: قُلْتُ لِعَدِيٍّ: أَسَمِعْتَهُ مِنَ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ؟ قَالَ: إِيَّايَ حَدَّثَ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت (

باب: انصار کی فضیلت

)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

169.

حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’جو انصار سے محبت کرے گا، اللہ اس سے محبت کرے گا، اور جو انصار سے بغض رکھے گا، اللہ اس سے بغض رکھے گا۔‘‘ شعبہ ؓ نے کہا: میں نے عدی سے پوچھا کہ کیا تم نے یہ حدیث حضرت براء بن عازب ؓ سے (خود) سنی ہے؟ تو انہوں نے کہا مجھے انہوں نے ہی یہ حدیث بیان کی ہے۔

...