1 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ بَابُ إِسْلاَمِ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ ؓ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3897. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ لِلْقَوْمِ لَوْ رَأَيْتُنِي مُوثِقِي عُمَرُ عَلَى الْإِسْلَامِ أَنَا وَأُخْتُهُ وَمَا أَسْلَمَ وَلَوْ أَنَّ أُحُدًا انْقَضَّ لِمَا صَنَعْتُمْ بِعُثْمَانَ لَكَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ...

صحیح بخاری:

کتاب: انصار کے مناقب

(باب: حضرت عمر بن خطاب ؓ کے اسلام لانے کا واقعہ)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

3897.

حضرت سعید بن زید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ حضرت عمر ؓ کے اسلام قبول کرنے سے پہلے میں نے خود کو اور ان کی ہمشیر کو دیکھا کہ وہ ہمیں اسلام لانے کی پاداش میں باندھے ہوئے تھے اور جو کچھ تم لوگوں نے حضرت عثمان ؓ کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اگر اُحد پہاڑ اس کے باعث ریزہ ریزہ ہو جائے تو وہ اس کے لائق ہے۔

...

2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الإِكْرَاهِ بَابُ مَنِ اخْتَارَ الضَّرْبَ وَالقَتْلَ وَالهَوَا...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

7006. حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ سَمِعْتُ قَيْسًا سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ يَقُولُ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ مُوثِقِي عَلَى الْإِسْلَامِ وَلَوْ انْقَضَّ أُحُدٌ مِمَّا فَعَلْتُمْ بِعُثْمَانَ كَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ

صحیح بخاری:

کتاب: زبردستی کام کرانے کے بیان میں

(

باب : جس نے کفر پر مار کھانے، قتل کئے جانے اور ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

7006.

حضرت سعید بن زید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے آپ کو دیکھتا ہوں کہ حضرت عمر بن خطاب ؓ مجھے اسلام لانے کی پاداش میں باندھ دیا کرتے تھے۔ اور اب تم نے حضرت عثمان بن عفان ؓ کے ساتھ جو برتاؤ کیا ہے اس پر اگر احد پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے تو اسے ایسا ہونا ہی چاہیئے۔