1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ بَابُ إِذَا لَمْ يُتِمَّ الرُّكُوعَ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

803. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ، قَالَ: رَأَى حُذَيْفَةُ رَجُلًا لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، قَالَ: «مَا صَلَّيْتَ وَلَوْ مُتَّ مُتَّ عَلَى غَيْرِ الفِطْرَةِ الَّتِي فَطَرَ اللَّهُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهَا»...

صحیح بخاری:

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں

(

باب: اگر رکوع اچھی طرح اطمینان سے نہ کرے تو نما...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

803.

حضرت زید بن وہب سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہ ؓ نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ رکوع اور سجود کو پورا نہیں کر رہا تھا تو آپ نے اسے کہا: تو نے نماز نہیں پڑھی۔ اگر تجھے اسی حالت میں موت آ گئی تو اس دین فطرت کے خلاف مرے گا جس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو پیدا کیا ہے۔

2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ بَاب إِذَا لَمْ يُتِمَّ السُّجُودَ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

820. حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، رَأَى رَجُلًا لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ، وَلاَ سُجُودَهُ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: «مَا صَلَّيْتَ؟» قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: «وَلَوْ مُتَّ مُتَّ عَلَى غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»...

صحیح بخاری:

کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں

(

باب: جب سجدہ پوری طرح نہ کرئے (تو کیسا گناہ ہے؟...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

820.

حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ دوران نماز میں اپنے رکوع و سجود کو پورا نہیں کرتا تھا۔ جب وہ اپنی نماز ختم کر چکا تو حضرت حذیفہ ؓ نے اس سے فرمایا: تو نے نماز نہیں پڑھی۔ میرا خیال ہے کہ آپ نے یہ بھی کہا: اگر تو اسی حالت پر مر گیا تو حضرت محمد ﷺ کے طریقے کے خلاف مرے گا۔

...