1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ بَابُ فِي الجَنَائِزِ، وَمَنْ كَانَ آخِرُ كَلاَمِه...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1251. حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا شَقِيقٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ وَقُلْتُ أَنَا مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ...

صحیح بخاری:

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

(

باب: جنازوں کے باب میں جو حدیثیں آئی ہیں ان کا ...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

1251.

حضرت عبداللہ بن مسعود رؓ  سے روایت ہے،انھوں نےکہا:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جوشخص اس حال میں فوت ہوکہ وہ اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو، وہ دوزخ میں داخل ہوگا۔‘‘ میں کہتا ہوں:جو شخص اس حال میں فوت ہو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔

...

2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ إِذَا قَالَ: وَاللَّهِ لاَ أَتَكَلَّمُ اليَو...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6741. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَةً وَقُلْتُ أُخْرَى مَنْ مَاتَ يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أُدْخِلَ النَّارَ وَقُلْتُ أُخْرَى مَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أُدْخِلَ الْجَنَّةَ...

صحیح بخاری:

کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں

(

باب: جب کسی نے کہا کہ واللہ ، میں آج بات نہیں ک...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

6741.

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ایک کلمہ کہا اور میں نے (اس پر قیاس کرتے ہوئے) دوسرا کلمہ کہا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو جہنم میں جائے گا۔ میں نے دوسرا کلمہ کہا: جو شخص اس حالت میں فوت ہو کہ وہ اللہ کے ستاھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں جائےگا۔

...

3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ بَابُ الدَّلِیلِ عَلٰی مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِا...

صحیح

274. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، وَوَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - قَالَ وَكِيعٌ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ مَاتَ يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ»، وَقُلْتُ أَنَا: «وَمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ»....

صحیح مسلم:

کتاب: ایمان کا بیان

(باب: جو شخص اس حالت میں مرا کہ اس نے اللہ کے ساتھ ...)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

274.

عبد اللہ بن نمیرؒ اور وکیعؒ نے اعمشؒ سے، انہوں نے شقیقؒ سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہؓ سے روایت کی (وکیعؒ نے کہا: عبد اللہ بن مسعودؓ نےکہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اورعبد اللہ بن نمیرؒ نے کہا: عبد اللہ بن مسعودؓ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا) آپ فرما رہے تھے: ’’جو شخص اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہراتا تھا، وہ آگ میں داخل ہو گا۔‘‘ اور میں (عبد اللہ) نے کہا: ’’جو اس حالت میں مرا کہ وہ اللہ کے شرک نہ کرتا تھا وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘

...