1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابُ رَفْعِ الأَمَانَةِ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6554. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا ضُيِّعَتِ الأَمَانَةُ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ» قَالَ: كَيْفَ إِضَاعَتُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «إِذَا أُسْنِدَ الأَمْرُ إِلَى غَيْرِ أَهْلِهِ فَانْتَظِرِ السَّاعَةَ»...

صحیح بخاری:

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں

(باب: ( آخر زمانہ میں ) دنیا سے امانت داری کا اٹھ ج...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

6554.

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب امانت ضائع کی جائے تو قیامت کے منتظر رہو۔“ پوچھا اللہ کے رسول! امانت کس طرح ضائع کی جائے گی؟ آپ نے فرمایا: ”جب معاملات نالائق اور نا اہل لوگوں کے سپرد کر دیے جائیں تو قیامت کا انتظار کرو۔“

...