صحيح البخاري صحيح مسلم سنن أبي داؤد جامع الترمذي سنن النسائي سنن ابن ماجه صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجه 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي المَطَرِ وَالعِلَّةِ أَنْ يُ...) حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 666. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، أَذَّنَ بِالصَّلاَةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ، ثُمَّ قَالَ: أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ المُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ، يَقُولُ: «أَلاَ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ»... صحیح بخاری: کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: بارش اور کسی عذر سے گھر میں نماز پڑھ لینے کی ...) مترجم: 666. حضرت نافع ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرد اور تیز آندھی کی رات کو حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے اذان دی، پھر کہا: لوگو! اپنے اپنے گھر میں نماز پڑھ لو۔ اس کے بعد فرمایا: جب کبھی شب بادو باراں کا سامنا ہوتا تو رسول اللہ ﷺ مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ (ألا صلوا فى الرحال) کہہ دے، یعنی اپنے گھروں میں نماز پڑھ لینے کا اعلان کر دے۔... 2 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 697. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ فَقَالَ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُولُ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ... صحیح مسلم: کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا) مترجم: 697. امام مالک نے نافع سے روایت کیا کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے سردی اور ہوا والی ایک رات اذان کہی اور اس کے آخر میں کہا: (أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ) سنو! (اپنے) ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو۔ پھر کہا کہ جب رات سرد اور بارش والی ہوتی تو رسول اللہ ﷺ مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ کہے (أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ) سنو! (اپنے) ٹھکانوں پر نماز پڑھ لو۔‘‘... 3 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا (بَابُ الصَّلَاةِ فِي الرِّحَالِ فِي الْمَطَرِ) حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 697. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ فَقَالَ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُولُ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ... صحیح مسلم: کتاب: مسافرو ں کی نماز قصر کا بیان (باب: بارش کے وقت گھروں میں نماز پڑھنا) مترجم: 697. امام مالک نے نافع سے روایت کیا کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے سردی اور ہوا والی ایک رات اذان کہی اور اس کے آخر میں کہا: (أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ) سنو! (اپنے) ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو۔ پھر کہا کہ جب رات سرد اور بارش والی ہوتی تو رسول اللہ ﷺ مؤذن کو حکم دیتے کہ وہ کہے (أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ) سنو! (اپنے) ٹھکانوں پر نماز پڑھ لو۔‘‘... 4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّخَلُّفِ عَنْ الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَ...) حکم : صحیح 1060. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ نَزَلَ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ، فَأَمَرَ الْمُنَادِيَ، فَنَادَى أَنِ: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ. قَالَ أَيُّوبُ وَحَدَّثَنَا نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ مَطِيرَةٌ, أَمَرَ الْمُنَادِيَ، فَنَادَى: الصَّلَاةُ فِي الرِّحَالِ. ... سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: سردی یا بارش کی رات میں جماعت سے پیچھے رہنا؟) مترجم: 1060. جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ نے (ایک سفر میں) ضجنان مقام پر ٹھنڈی رات میں پڑاؤ کیا۔ تو انہوں نے مؤذن کو حکم دیا، اس نے اعلان کیا کہ نماز اپنے اپنے خیموں میں پڑھیں۔ ایوب بیان کرتے ہیں کہ نافع نے سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب کوئی رات ٹھنڈی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم فرماتے اور وہ اعلان کرتا کہ «الصلاة في الرحال» یعنی اپنے اپنے ڈیروں میں نماز پڑھو۔... 5 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّخَلُّفِ عَنْ الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَ...) حکم : صحیح 1061. حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ نَادَى ابْنُ عُمَرَ بِالصَّلَاةِ بِضَجْنَانَ ثُمَّ نَادَى أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ قَالَ فِيهِ ثُمَّ حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ الْمُنَادِيَ فَيُنَادِي بِالصَّلَاةِ ثُمَّ يُنَادِي أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ وَفِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ فِي السَّفَرِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ وَعُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ فِيهِ فِي السَّفَرِ فِي اللَّيْلَةِ الْقَرَّةِ أَوْ الْمَطِيرَةِ... سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: سردی یا بارش کی رات میں جماعت سے پیچھے رہنا؟) مترجم: 1061. جناب نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر ؓ نے مقام ضبحنان میں نماز کے لیے اذان کہی پھر کہا «صلوا في رحالكم» ”اپنے پڑاؤ اور خیموں میں نماز پڑھو۔“ پھر رسول اللہ ﷺ سے یہ بیان کیا کہ آپ مؤذن کو حکم دیتے، وہ اذان دیتا پھر اعلان کرتا کہ ”اپنے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھو۔“ جبکہ رات کو سردی ہوتی، بارش ہوتی اور سفر میں ہوتے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں: اس حدیث کو حماد بن سلمہ نے ایوب اور عبیداللہ سے بیان کیا تو اس میں کہا: آپ سفر میں (ایسا اعلان کرواتے) جبکہ رات کو سردی ہوتی یا بارش ہوتی۔... 6 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّخَلُّفِ عَنْ الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَ...) حکم : صحیح 1062. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ نَادَى بِالصَّلَاةِ بِضَجْنَانَ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ، فَقَالَ فِي آخِرِ نِدَائِهِ: أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ فِي سَفَرٍ, يَقُولُ: أَلَا صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ. ... سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: سردی یا بارش کی رات میں جماعت سے پیچھے رہنا؟) مترجم: 1062. جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ نے مقام ضبحنان میں نماز کے لیے اذان کہی، رات ٹھنڈی تھی اور ہوا چل رہی تھی۔ آپ نے اپنی اذان کے آخر میں کہا «ألا صلوا في رحالكم، ألا صلوا في الرحال» ”خبردار! اپنے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھو۔ خبردار اپنے اپنے پڑاؤ میں نماز پڑھو۔“ پھر بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ سفر کے دوران میں جب رات سرد ہوتی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم دیتے کہ یوں کہے «ألا صلوا في رحالكم» ”خبردار! اپنے اپنے مقام پر نماز پڑھو۔“... 7 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّخَلُّفِ عَنْ الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَ...) حکم : صحیح 1063. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ –يَعْنِي: أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ-، فَقَالَ: أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ أَوْ ذَاتُ مَطَرٍ, يَقُولُ: أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ. ... سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: سردی یا بارش کی رات میں جماعت سے پیچھے رہنا؟) مترجم: 1063. جناب نافع سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر ؓ نے ایک رات جب کہ سردی تھی اور ہوا چل رہی تھی، اذان کہی تو کہا: «ألا صلوا في الرحال» پھر بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ، جب رات ٹھنڈی ہوتی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم دیتے کہ یوں کہے «ألا صلوا في الرحال» ... 8 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ التَّخَلُّفِ عَنْ الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَ...) حکم : منکر 1064. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ, فِي الْمَدِينَةِ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ، وَالْغَدَاةِ الْقَرَّةِ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَى هَذَا الْخَبَرَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ عَنِ الْقَاسِمِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِيهِ: فِي السَّفَرِ.... سنن ابو داؤد: کتاب: جمعۃ المبارک کے احکام ومسائل (باب: سردی یا بارش کی رات میں جماعت سے پیچھے رہنا؟) مترجم: 1064. جناب نافع سیدنا ابن عمر ؓ سے راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے مؤذن نے یہ اعلان مدینے میں کیا جبکہ رات بارش والی تھی اور صبح ٹھنڈی تھی۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید انصاری اس خبر کو قاسم سے وہ سیدنا ابن عمر ؓ سے وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں تو اس میں کہا کہ یہ سفر کا واقعہ ہے۔... 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَذَانِ (مَنْ يُمْنَعُ مِنْ الْمَسْجِدِ) حکم : صحیح 654. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ فَقَالَ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ بَارِدَةٌ ذَاتُ مَطَرٍ يَقُولُ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ... سنن نسائی: کتاب: اذان سے متعلق احکام و مسائل (کس شخص کو مسجد آنے سے روکا جا سکتا ہے؟) مترجم: 654. امام نافع ؓ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر ؓ نے ٹھنڈی ہوا والی رات میں اذان کہی تو فرمایا: [أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ] ”خبردار! گھروں میں نماز پڑھ لو۔“ کیونکہ نبی ﷺ مؤذن کو حکم دیتے، جب بارش والی ٹھنڈی رات ہوتی کہ وہ (اذان میں) کہے: [أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ] 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ الْجَمَاعَةِ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ) حکم : صحیح 937. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَادِي مُنَادِيهِ فِي اللَّيْلَةِ الْمَطِيرَةِ أَوْ اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ ذَاتِ الرِّيحِ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ سنن ابن ماجہ: کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: بارش والی رات میں جماعت میں شریک ہونا) مترجم: 937. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کا مؤذن بارش اور تیز ہوا والی سرد رات میں اعلان کر دیا کرتا تھا: ’’گھروں میں نماز پڑھ لو۔‘‘ مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 11 مُوطّأ مَالك-159، 12 مُسنَد أحمَد-4464، 13 مُسنَد أحمَد-4566، 14 مُسنَد أحمَد-5129، 15 مُسنَد أحمَد-5280، 16 مُسنَد أحمَد-5766