1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ السَّلَمِ بَابُ السَّلَمِ إِلَى مَنْ لَيْسَ عِنْدَهُ أَصْلٌ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2263. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ بَعَثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَا سَلْهُ هَلْ كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْلِفُونَ فِي الْحِنْطَةِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ كُنَّا نُسْلِفُ نَبِيطَ أَهْلِ الشَّأْمِ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّيْتِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ قُلْتُ إِلَى مَنْ كَانَ أَصْلُهُ عِنْدَهُ قَالَ مَا ...

صحیح بخاری:

کتاب: بیع سلم کے بیان میں

(

باب: اس شخص سے سلم کرنا جس کے پاس اصل مال ہی مو...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2263.

محمد بن ابو مجالد سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ مجھے عبداللہ بن شداد اور ابوہریرۃ  ؓ نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ  ؓ کے پاس یہ دریافت کرنے کے لیے بھیجا کہ نبی کریم ﷺ کے عہد مبارک میں نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام ؓ گندم میں بیع سلم کیاکرتے تھے؟ حضرت عبداللہ بن ابی اوفی  ؓ نے فرمایا: ہاں! ہم شام کے کاشتکاروں سے گندم، جو اور روغن میں ایک معین ماپ اور معین مدت ٹھہرا کر بیع سلم کیا کرتے تھے۔ میں نے دریافت کیا: آیا تم اس شخص سے یہ سودا کرتے تھے جس کے پاس اصل مال ہوتا تھا؟ انھوں نے جواب دیا: ہم ان سے یہ نہیں پوچھتے تھے۔ پھر انہوں نے مجھے عبدالرحمان بن ابزی ک...

2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ السَّلَمِ بَابُ السَّلَمِ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2273. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبُو بُرْدَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُمَا عَنْ السَّلَفِ فَقَالَا كُنَّا نُصِيبُ الْمَغَانِمَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَأْتِينَا أَنْبَاطٌ مِنْ أَنْبَاطِ الشَّأْمِ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ إِلَى أَجَلٍ مُسَمَّى قَالَ قُلْتُ أَكَانَ لَهُمْ زَرْعٌ أَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ زَرْعٌ قَالَا مَا كُنّ...

صحیح بخاری:

کتاب: بیع سلم کے بیان میں

(

باب : سلم میں میعاد معین ہونی چاہئے

)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2273.

حضرت محمد بن ابومجالد سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ مجھے ابو بردہ اور عبداللہ بن شداد  ؓنے حضرت عبدالرحمان بن ابزی اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ  ؓ کے پاس بھیجا، چنانچہ میں نے ان سے بیع سلم کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا: ہمیں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غنیمت کا مال ملتا تھا اور ہمارے پاس ملک شام کے کاشتکاروں میں سے کچھ لوگ آتے تو ہم ان سے گندم جو اور منقی کے متعلق معین مدت کی ادائیگی تک بیع سلم کرتے تھے۔ میں نے کہا: ان کی کھیتی ہوتی تھی یا نہیں؟انھوں نے کہا: اس کے متعلق ہم ان سے دریافت نہیں کیاکرتے تھے۔

...

3 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي السَّلَفِ

صحيح خ بلفظ ما كنا نسألهم مكان ما هو عندهم

3480. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح، وحَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُجَالِدٍ، قَالَ: اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ، فَبَعَثُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى، فَسَأَلْتُهُ؟ فَقَالَ: إِنْ كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فِي الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرِ، وَالزَّبِيبِ. زَادَ ابْنُ كَثِيرٍ إِلَى قَوْمٍ مَا هُوَ عِنْدَهُمْ ثُمَّ اتَّفَقَا وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَي؟ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل

(باب: بیع سلم یا سلف کا بیان)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3480.

محمد بن مجالد (یا عبداللہ بن مجالد) نے بیان کیا کہ عبداللہ بن شداد ؓ اور ابوبردہ ؓ کا بیع سلف کے بارے میں اختلاف ہو گیا تو انہوں نے مجھے سیدنا ابن ابی اوفی ؓ کے پاس بھیجا۔ چنانچہ میں نے ان سے سوال کیا، تو انہوں نے کہا: بلاشبہ ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اور بعد ازاں سیدنا ابوبکر ؓ اور سیدنا عمر ؓ کے دور خلافت میں گندم، جَو، کھجور اور کشمش کی بیع بطور بیع سلف کیا کرتے تھے۔ ابن کثیر نے مزید کہا: ہم ان لوگوں سے بیع کرتے تھے جن کے پاس یہ مال نہیں ہوتا تھا۔ (حفص بن عمر اور ابن کثیر) دونوں نے بالاتفاق کہا: پھر میں نے (یعنی محمد بن مجالد یا عبداللہ بن مجالد نے) ع...

4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ بَابٌ فِي السَّلَفِ

صحيح لغيره

3482. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى الْأَسْلَمِيِّ، قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّامَ، فَكَانَ يَأْتِينَا أَنْبَاطٌ مِنْ أَنْبَاطِ الشَّامِ، فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْبُرِّ، وَالزَّيْتِ سِعْرًا مَعْلُومًا، وَأَجَلًا مَعْلُومًا، فَقِيلَ لَهُ: مِمَّنْ لَهُ ذَلِكَ؟ قَالَ: مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ. ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل

(باب: بیع سلم یا سلف کا بیان)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3482.

سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شام کی طرف جہاد کا سفر کیا تو وہاں کے نبطی لوگ ہمارے پاس آتے اور پھر ہم ان سے بیع سلف کی صورت میں گندم اور تیل کا سودا معلوم قیمت اور معلوم مدت کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ ان سے کہا گیا: کیا ان لوگوں سے خریدتے تھے جن کے پاس یہ چیزیں ہوتی تھیں؟ انہوں نے کہا: ہم ان سے یہ نہیں پوچھا کرتے تھے۔

...

5 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ السَّلَمُ فِي الطَّعَامِ

صحیح

4632. أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ السَّلَفِ قَالَ كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ إِلَى قَوْمٍ لَا أَدْرِي أَعِنْدَهُمْ أَمْ لَا وَابْنُ أَبْزَى قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ...

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

(باب: غلے میں بیع سلم کرنا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4632.

حضرت عبد اللہ بن ابو مجالد سے روایت ہے کہ میں حضرت ابن ابی اوفٰی ؓ سے بیع سلف (یا سلم) کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ؓ کے زمانے میں گندم، جو اور کھجور میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیع سلف کیا کرتے تھے جن کے متعلق مجھے علم نہیں ہوتا تھا کہ ان کے پاس (غلہ یا زمین) ہے یا نہیں۔ حضرت ابن ابزٰی ؓ نے بھی ایسے ہی فرمایا۔

...

6 سنن النسائي: كِتَابُ الْبُيُوعِ بَابٌ السَّلَمُ فِي الزَّبِيبِ

صحیح

4633. أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ وَقَالَ مَرَّةً عَبْدُ اللَّهِ وَقَالَ مَرَّةً مُحَمَّدٌ قَالَ تَمَارَى أَبُو بُرْدَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ فِي السَّلَمِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ كُنَّا نُسْلِمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ وَعَلَى عَهْدِ عُمَرَ فِي الْبُرِّ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ إِلَى قَوْمٍ مَا نُرَى عِنْدَهُمْ وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ...

سنن نسائی:

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

(باب: منقٰی میں بیع سلم کرنا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

4633.

حضرت ابن ابی مجالد سے روایت ہے کہ حضرت ابو بردہ اور حضرت عبد اللہ بن شداد کا بیع سلم کی بابت اختلاف ہو گیا۔ انھوں نے مجھے حضرت ابن ابی اوفٰی ؓ کے پاس بھیجا۔ میں نے ان سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمر ؓ کے زمانے میں گندم، جو، منقٰی اور کھجوروں میں ایسے لوگوں سے بیع سلم کیا کرتے تھے جن کے پاس ہمارے خیال کے مطابق یہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں، پھر میں نے حضرت ابن ابزٰی ؓ سے پوچھا تو انھوں نے بھی ایسا ہی فرمایا۔

...

7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ بَابُ السَّلَفِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَع...

صحيح

2366. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ امْتَرَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَمِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ كُنَّا نُسْلِمُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَهْدِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ عِنْدَ قَوْمٍ مَا عِنْدَهُمْ فَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مِثْلَ ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

(باب: بیع سلف مقررہ ماپ اور مقررہ وزن کے ساتھ مقرر...)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2366.

حضرت عبداللہ بن ابو مجالد یا ابو مجالد سے روایت ہے، انہوں نے کہا: حضرت عبداللہ بن شداد اور حضرت ابو برزہ ؓ کا بیع سلم کے بارے میں اختلاف ہو گیا۔ انہوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ کے پاس بھیجا۔ میں نے (ان کی خدمت میں حاضر ہو کر) ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر ؓ کے زمانہ مبارک میں گندم، جو، منقی اور کھجور ان لوگوں سے پیشگی رقم دے کر خرید لیتے تھے جن کے پاس (اس وقت) وہ چیزیں نہیں ہوتی تھیں۔ انہوں نے فرمایا: میں نے عبدالرحمٰن بن ابزی ؓ سے بھی یہ مسئلہ پوچھا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔