1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ النَّذْرِ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ وَفِي مَعْصِيَ...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6759. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ وَرَآهُ يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ وَقَالَ الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ

صحیح بخاری:

کتاب: قسموں اور نذروں کے بیان میں

(باب: ایسی چیز کی نذر جو اس کی ملکیت میں نہیں ہے او...)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

6759.

حضرت انس ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی اس سے بے پروا ہے کہ یہ شخص اپنی جان کو عذاب میں ڈالے“ آپ ﷺ نے اسے دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان چل رہا تھا۔ فزاری نے حمید سے بیان کیا، انہوں نے ثابت سے، انہوں نے حضرت انس ؓ سے روایت کیا۔

...

3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ ف...

صحیح

3315. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

(باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3315.

سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ اپنے دو بیٹوں کے درمیان ان کے سہارے (مشقت) سے چل رہا ہے۔ آپ ﷺ نے اس کے متعلق دریافت کیا تو لوگوں نے کہا کہ اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اس کے اپنے آپ کو عذاب دینے سے بے پروا ہے۔“ اور اسے حکم دیا کہ ”سوار ہو جائے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو عمرو بن ابی عمرو نے بواسطہ اعرج، سیدنا ابوہریرہ ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کی مانند روایت کیا ہے۔

...

4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يَحْلِفُ بِالْمَشْيِ وَلاَ...

صحیح

1637. حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْخٍ كَبِيرٍ يَتَهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ مَا بَالُ هَذَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ قَالَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ ....

جامع ترمذی: كتاب: نذراورقسم (حلف) کے احکام ومسائل (باب: پیدل چلنے کی قسم کھائے اورنہ چل سکے تو اس کے ...)

٢. فضيلة الدكتور عبد الرحمٰن الفريوائي ومجلس علمي (دار الدّعوة، دهلي)

1637.

انس ؓ کہتے ہیں: نبی اکرمﷺ ایک بوڑھے کے قریب سے گزرے جواپنے دوبیٹوں کے سہارے (حج کے لیے) چل رہاتھا آپﷺ نے پوچھا: کیا معاملہ ہے ان کا؟ لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول انہوں نے (پیدل) چلنے کی نذرمانی ہے، آپﷺ نے فرمایا: اللہ عزوجل اس کے اپنی جان کو عذاب دینے سے بے نیاز پھر آپﷺ نے اس کو سوار ہونے کا حکم دیا۔

...

5 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَا الْوَاجِبُ عَلَى مَنْ أَوْجَبَ عَلَى نَف...

صحیح

3893. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَقَالَ مَا هَذَا قَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ مُرْهُ فَلْيَرْكَبْ...

سنن نسائی:

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جس شخص نے کوئی نذر اپنے آپ پر واجب کرلی لیکن...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3893.

حضرت انس ؓ سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا ہے جسے دو شخصوں کے سہارے چلایا جا رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”ایسے کیوں؟“ لوگوں نے کہا: حضور! اس نے نذر مانی ہے کہ بیت اللہ تک چل کر جائے گا۔ فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو کیا ضرورت کہ یہ شخص اپنے آپ کو عذاب میں ڈالے؟ اسے کہو سوار ہوجائے۔“

...

6 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَا الْوَاجِبُ عَلَى مَنْ أَوْجَبَ عَلَى نَف...

صحیح

3894. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْخٍ يُهَادَى بَيْنَ اثْنَيْنِ فَقَالَ مَا بَالُ هَذَا قَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ مُرْهُ فَلْيَرْكَبْ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ...

سنن نسائی:

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جس شخص نے کوئی نذر اپنے آپ پر واجب کرلی لیکن...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3894.

حضرت انس ؓ سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک بزرگ آدمی کے پاس سے گزرے جسے دو آدمی سہارا دے کر چلا رہے تھے۔ فرمایا: ”اسے کیا ہوا؟“ لوگوں نے کہا: اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں کہ یہ اپنے آپ کو عذاب میں ڈالے۔ اسے کہو سوار ہوجائے۔“ تو مخاطب نے اسے سوار ہونے کو کہا۔

...

7 سنن النسائي: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَا الْوَاجِبُ عَلَى مَنْ أَوْجَبَ عَلَى نَف...

صحیح

3895. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ مَا شَأْنُ هَذَا فَقِيلَ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِتَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ شَيْئًا فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ...

سنن نسائی:

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

(باب: جس شخص نے کوئی نذر اپنے آپ پر واجب کرلی لیکن...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3895.

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر ایسے شخص پر سے ہوا جسے اس کے دو بیٹے پکڑ کر سہارے سے چلا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”اسے کیا ہوا؟“ کہا گیا: اس نے کعبہ تک پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کو کوئی فائدہ نہیں کہ یہ اپنے آپ کو عذاب میں ڈالے۔“ چنانچہ آپ نے اسے سوار ہونے کا حکم دیا۔

...