2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الوَكَالَةِ بَابُ وَكَالَةِ الأَمِينِ فِي الخِزَانَةِ وَنَحْوِ...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2338. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْخَازِنُ الْأَمِينُ الَّذِي يُنْفِقُ وَرُبَّمَا قَالَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبًا نَفْسُهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ...

صحیح بخاری:

کتاب: وکالت کے مسائل کا بیان

(باب : خزانچی کا خزانہ میں وکیل ہونا)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2338.

حضرت ابو موسیٰ اشعری  ؓ سے روایت ہے۔ وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’امانت دار خزانچی جو چیز جس پر خرچ کرنے یا دینے کا حکم دیا جائے وہ خوشی سے بلا کم و کاست اس اس کے حوالے کردے تو وہ بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہو گا۔‘‘

3 صحيح مسلم: كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ أَجْرِ الْخَازِنِ الْأَمِينِ، وَالْمَرْأَةِ ...

صحیح

2407. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو عَامِرٍ الْأَشْعَرِيُّ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو كُرَيْبٍ كُلُّهُمْ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ قَالَ أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا بُرَيْدٌ عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْخَازِنَ الْمُسْلِمَ الْأَمِينَ الَّذِي يُنْفِذُ وَرُبَّمَا قَالَ يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ فَيُعْطِيهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ فَيَدْفَعُهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ...

صحیح مسلم:

کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل

(باب: امانت دار خزانچی اور بیوی کا اجر جب وہ بگاڑے ...)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2407.

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’بے شک ایک مسلمان امانت دار خازن (خزانچی) جو دیئے گئے حکم پر عمل کرتا ہے۔(یا فرمایا: ادا کرتا ہے) اسے خوش دلی کے ساتھ پورے کا پورا (بلکہ) وافر، اس شخص کو ادا کر دیتا ہے جس کے بارے میں اسے حکم دیا گیا ہے تو وہ (خازن بھی) دو صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔‘‘

...

4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحُدُودِ بَابُ رَجْمِ الْيَهُودِ أَهْلِ الذِّمَّةِ فِي الزّ...

صحیح

4536. حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى أَبُو صَالِحٍ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ زَنَيَا، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى جَاءَ يَهُودَ، فَقَالَ: «مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ عَلَى مَنْ زَنَى؟» قَالُوا: نُسَوِّدُ وُجُوهَهُمَا، وَنُحَمِّلُهُمَا، وَنُخَالِفُ بَيْنَ وُجُوهِهِمَا، وَيُطَافُ بِهِمَا، قَالَ: «فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ»، فَجَاءُوا بِهَا فَقَرَءُوهَا حَتَّى إِذَا مَرُّوا بِآيَة...

صحیح مسلم:

کتاب: حدود کا بیان

(باب: زنا (کے جرم )میں ذمی یہود کو رجم کی سزا)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

4536.

عبیداللہ نے ہمیں نافع سے خبر دی، کہا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو لایا گیا جنہوں نے زنا کیا تھا، تو رسول اللہ ﷺ چل پڑے حتی کہ یہود کے پاس آئے اور پوچھا: ’’تم تورات میں اس آدمی کے بارے میں کیا سزا پاتے ہو جس نے زنا کیا ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: ہم ان دونوں کا منہ کالا کرتے ہیں، انہیں (گدھے پر) سوار کرتے ہیں، ان دونوں کے چہرے مخالف سمت میں کر دیتے ہیں اور انہیں (گلیوں بازاروں میں) پھرایا جاتا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’اگر تم سچے ہو، تو رات لے آؤ۔‘...

5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ أَجْرِ الْخَازِنِ

صحیح

1685. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْخَازِنَ الْأَمِينَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ كَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ حَتَّى يَدْفَعَهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل

(باب: خزانچی کا ثواب)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1685.

سیدنا ابوموسیٰ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ امانت دار خزانچی جو مالک کے حکم کے مطابق دل کی خوشی سے پورا پورا دے، یہاں تک کہ جس کے متعلق کہا گیا ہے اسے دیدے، وہ دو صدقہ کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ (ایک اصل مالک جس نے دینے کا حکم دیا اور دوسرا یہ جس نے ادا کیا)۔

...

6 سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ بَابُ أَجْرِ الْخَازِنِ إِذَا تَصَدَّقَ بِإِذْنِ م...

صحیح

2567. أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا وَقَالَ الْخَازِنُ الْأَمِينُ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ طَيِّبًا بِهَا نَفْسُهُ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ...

سنن نسائی:

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل

(باب: خزانچی اپنے مالک کی اجازت سے صدقہ کرے تو اسے...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2567.

حضرت ابوموسیٰ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے۔“ نیز فرمایا: ”امانت دار خازن جو خوش دلی سے وہ چیز (اللہ کے راستے میں) دیتا ہے، جس کا اسے حکم دیا گیا ہو، وہ بھی صدقے کرنے والوں میں شمار ہوتا ہے۔“

...