1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الرِّقَاقِ بَابٌ: كَيْفَ الحَشْرُ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

6585. حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُحْشَرُونَ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا قَالَتْ عَائِشَةُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ فَقَالَ الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يُهِمَّهُمْ ذَاكِ...

صحیح بخاری:

کتاب: دل کو نرم کرنے والی باتوں کے بیان میں

(

باب: حشر کی کیفیت کے بیان میں

)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

6585.

سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم ننگے پاؤں ننگے جسم اور غیر مختون حالت میں اٹھاؤ جاو گے۔“ سیدہ عائشہ‬ ؓ ک‬ہتی ہیں کہ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کیا مرد، عورتیں ایک دوسرے کو دیکھتے ہوں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس وقت معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہوگا، اس کا خیال بھی کوئی نہیں کرسکے گا۔“

...

2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا بَابُ فَنَاءِ الدُّنْيَا وَبَيَانِ الْحَشْرِ يَوْم...

صحیح

7384. و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ النِّسَاءُ وَالرِّجَالُ جَمِيعًا يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ...

صحیح مسلم:

کتاب: جنت،اس کی نعمتیں اور اہل جنت

(باب: دنیا کی فنا اور روز قیامت حشر کا بیان)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

7384.

یحییٰ بن سعید نے ہمیں حاتم بن ابی صغیرہ سے حدیث بیان کی کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ  نے قاسم بن محمد سے حدیث بیان کی، انہوں نے  حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا قیامت کے روز لوگ ننگے پاؤں، بے لباس، بے ختنہ اٹھائے جائیں گے۔‘‘  میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! عورتیں اور مرد اکٹھے، وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے۔ فرمایا: عائشہ! (اس دن کی ہولناکیوں کا) معاملہ اس سے زیادہ سخت ہوگا کہ کوئی ایک دوسرے کی طرف دیکھے۔‘‘

...

3 سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْبَعْثُ

صحیح

2091. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو يُونُسَ الْقُشَيْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّكُمْ تُحْشَرُونَ حُفَاةً عُرَاةً»، قُلْتُ: الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ؟ قَالَ: «إِنَّ الْأَمْرَ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يُهِمَّهُمْ ذَلِكَ» ...

سنن نسائی:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

(باب: (قیامت کے دن )قبروں سے اٹھایا جانا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2091.

حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تمھیں ننگے پاؤں اور ننگے جسم (اللہ تعالیٰ کے سامنے) جمع کیا جائے گا۔“ میں نے کہا: مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! صورت حال اتنی ہولناک ہوگی کہ کسی کو اس کا خیال بھی نہ آئے گا۔“

...

4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ بَابُ ذِكْرِ الْبَعْثِ

صحیح

4404. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ حُفَاةً عُرَاةً قُلْتُ وَالنِّسَاءُ قَالَ وَالنِّسَاءُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا يُسْتَحْيَا قَالَ يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَهَمُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ...

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

(باب: مرنے کے بعد زندہ ھونے (حشر ) کا بیان)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

4404.

ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھو ں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قیامت کے دن لوگ کس حا لت میں اٹھیں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا: ’’ننگے پاؤں، ننگے بدن‘‘ میں نے کہا: اور عورتیں۔ فرمایا: ’’عورتیں بھی‘‘ میں نے کہا: اللہ کے رسول ہمیں شرم نہیں آ ئے گی۔ فرمایا: ’’عائشہ معاملہ اس سے زیا دہ سخت ہے۔ کہ کو ئی کسی کو دیکھے (اپنی اپنی پریشانی میں کسی کو اتنا ہوش ہی کہاں ہو گا۔ کہ وہ دیکھتا پھرے دوسرے ننگے ہیں یالباس پہنے ہوئے ہیں)‘‘

...