1 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ بَابُ صَوْمُ النَّبِيِّ ﷺ بِأَبِي هُوَ وَأُمِّي وَ...

صحیح

2379. أَخْبَرَنِي زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْحُرِّ بْنِ صَيَّاحٍ عَنْ هُنَيْدَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ امْرَأَتِهِ قَالَتْ حَدَّثَتْنِي بَعْضُ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَتِسْعًا مِنْ ذِي الْحِجَّةِ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ الشَّهْرِ أَوَّلَ اثْنَيْنِ مِنْ الشَّهْرِ وَخَمِيسَيْنِ...

سنن نسائی:

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

(

باب: نبیﷺآپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں کے روزے ک...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2379.

حضرت ہنیدہ بن خالد کی زوجہ محترمہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: مجھ سے نبیﷺ کی کسی زوجہ محترمہ نے بیان فرمایا کہ نبیﷺ عاشوراء محرم، ذوالحجہ کے پہلے نو دن اور ہر مہینے کے تین دن، مہینے کا پہلا سوموار اور دو ابتدائی جمعراتیں روزہ رکھا کرتے تھے۔

2 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ كَيْفَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ...

صحیح

2422. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ زُهَيْرٍ عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ هُنَيْدَةَ الْخُزَاعِيَّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ سَمِعْتُهَا تَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوَّلَ اثْنَيْنِ مِنْ الشَّهْرِ ثُمَّ الْخَمِيسَ ثُمَّ الْخَمِيسَ الَّذِي يَلِيهِ...

سنن نسائی:

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

(

باب: ہر ماہ تین روزے کیسے رکھے؟ اس بارے میں حدی...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2422.

حضرت ہنیدہ خزاعی سے روایت ہے کہ میں ام المومنین (حضرت حفصہ ؓ) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے سنا آپ فرما رہی تھیں: رسول اللہ ﷺ ہر ماہ تین دن روزہ رکھا کرتے تھے: مہینے کی پہلی سوموار کو، پھر جمعرات کو، پھر اگلی جمعرات کو۔

3 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ كَيْفَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ...

ضعیف

2423. أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي النَّضْرِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو النَّضْرِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْأَشْجَعِيُّ كُوفِيٌّ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ عَنْ هُنَيْدَةَ بْنِ خَالِدٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ حَفْصَةَ قَالَتْ أَرْبَعٌ لَمْ يَكُنْ يَدَعُهُنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صِيَامَ عَاشُورَاءَ وَالْعَشْرَ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ...

سنن نسائی:

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

(

باب: ہر ماہ تین روزے کیسے رکھے؟ اس بارے میں حدی...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2423.

حضرت حفصہ ؓ فرماتی ہیں کہ چار کام نبی ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے: عاشوراء (۱۰محرم) کا روزہ، ذوالحجہ کے پہلے عشرے (یعنی نو دن) کے روزے، ہر مہینے سے تین دن کے روزے اور نماز فجر سے پہلے دو رکعتیں۔

4 سنن النسائي: كِتَابُ الصِّيَامِ بَابٌ كَيْفَ يَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ...

صحيح بلفظ : " الخميسين "

2425. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ عَنْ هُنَيْدَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ امْرَأَتِهِ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ الْعَشْرَ وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ...

سنن نسائی:

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

(

باب: ہر ماہ تین روزے کیسے رکھے؟ اس بارے میں حدی...)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2425.

نبی ﷺ کی کوئی زوجہ محترمہ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ عشرہ ذوالحجہ (یعنی نو دن) اور ہر مہینے سے تین دن روزہ رکھتے تھے: (پہلا) سوموار کو اور اس کے بعد جمعرات کو (یعنی دو جمعراتیں)۔