1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الوَصَايَا بَابُ الوَصَايَا وَقَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ: «وَصِيَّةُ...

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2761. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عَائِشَةَ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ وَصِيًّا، فَقَالَتْ: مَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ، وَقَدْ كُنْتُ مُسْنِدَتَهُ إِلَى صَدْرِي؟ - أَوْ قَالَتْ: حَجْرِي - فَدَعَا بِالطَّسْتِ، فَلَقَدْ انْخَنَثَ فِي حَجْرِي، فَمَا شَعَرْتُ أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَمَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ ...

صحیح بخاری:

کتاب: وصیتوں کے مسائل کا بیان

(

باب : اس بارے میں وصیتیں ضروری ہیں

)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2761.

حضرت اسود بن یزید سے روایت ہے کہ لوگوں نے حضرت عائشہ  ؓ کے پاس حضرت علی  ؓ کے وصی ہونے کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا: آپ نے حضرت علی  ؓ کو کب وصیت فرمائی؟ حالانکہ (آخری لمحات میں) میں نے آپ کو اپنے سینے سے لگایا ہوا تھا۔ یا فرمایا: میں انھیں اپنی گود میں رکھے ہوئے تھی، تب آپ نے پانی کا طشت منگوایا، اتنے میں آپ کا سر مبارک میری جھولی میں جھک گیا۔ مجھے معلوم نہ ہوسکا کہ آپ وفات پاچکے ہیں تو آپ نے (حضرت علی  ؓ کے لیے) وصیت کب فرمائی؟

...

2 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي بَابُ مَرَضِ النَّبِيِّ ﷺ وَوَفَاتِهِ

أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4493. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ ذُكِرَ عِنْدَ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْصَى إِلَى عَلِيٍّ فَقَالَتْ مَنْ قَالَهُ لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنِّي لَمُسْنِدَتُهُ إِلَى صَدْرِي فَدَعَا بِالطَّسْتِ فَانْخَنَثَ فَمَاتَ فَمَا شَعَرْتُ فَكَيْفَ أَوْصَى إِلَى عَلِيٍّ...

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(

باب: نبی کریم کی بیماری اور آپ کی وفات

)

١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4493.

حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، ان کے پاس ذکر ہوا کہ نبی ﷺ نے حضرت علی ؓ کو کوئی خاص وصیت کی ہے۔ حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے فرمایا: یہ کون کہتا ہے؟ میں خود نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھی، آپ میرے سینے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ آپ نے طشت منگوایا، پھر ایک طرف جھک گئے اور آپ کی وفات ہو گئی۔ اس وقت مجھے بھی معلوم نہیں ہوا، پھر حضرت علی ؓ کو آپ نے کب وصی بنا دیا؟

...

3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْوَصِيَّةِ بَابُ تَرْكِ الْوَصِيَّةِ لِمَنْ لَيْسَ لَهُ شَيْء...

صحیح

4321. وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عَائِشَةَ أَنَّ عَلِيًّا كَانَ وَصِيًّا، فَقَالَتْ: " مَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ؟ فَقَدْ كُنْتُ مُسْنِدَتَهُ إِلَى صَدْرِي - أَوْ قَالَتْ: حَجْرِي - فَدَعَا بِالطَّسْتِ، فَلَقَدِ انْخَنَثَ فِي حَجْرِي، وَمَا شَعَرْتُ أَنَّهُ مَاتَ، فَمَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ...

صحیح مسلم:

کتاب: وصیت کے احکام ومسائل

(باب: اس شخص کا وصیت نہ کرنا جس کے پاس کوئی ایسی چی...)

١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

4321.

اسود بن یزید سے روایت ہے، انہوں نے کہا: لوگوں نے حضرت عائشہ‬ رضی اللہ تعالی عنہا ک‬ے پاس ذکر کیا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ وصی (جسے وصیت کی جائے) تھے۔ تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ نے انہیں کب وصیت کی؟ بلاشبہ آپﷺ کو اپنے سینے سے ۔۔ یا کہا: اپنی گود سے ۔۔ سہارا دینے والی میں تھی، آپﷺ نے برتن منگوایا، اس کے بعد آپ (کمزوری سے) میری گود ہی میں جھک گئے اور مجھے پتہ بھی نہ چلا کہ آپﷺ کی وفات ہو گئی، تو آپﷺ نے انہیں کب وصیت کی۔

...

4 سنن النسائي: كِتَابُ الْوَصَايَا بَابٌ هَلْ أَوْصَى النَّبِيُّﷺ

صحیح

3660. أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا أَزْهَرُ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ يَقُولُونَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْصَى إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَقَدْ دَعَا بِالطَّسْتِ لِيَبُولَ فِيهَا فَانْخَنَثَتْ نَفْسُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا أَشْعُرُ فَإِلَى مَنْ أَوْصَى...

سنن نسائی:

کتاب: وصیت سے متعلق احکام و مسائل

(باب: کیا نبی ﷺ نے کوئی وصیت فرمائی تھی؟)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

3660.

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: لوگ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے حضرت علی ؓ کو وصیت فرمائی ہے (جبکہ حقیقت یہ ہے کہ) رسول اللہ ﷺ نے پیشاب کرنے کے لیے تھال منگوایا۔ اتنے میں آپ کے اعضاء ڈھیلے پڑگئے (اور آپ اللہ کو پیارے ہوگئے)۔ مجھے (آپ کی وفات کا) پتہ بھی نہیں چلا تو آپ نے کس کو وصیت فرما دی؟

...

6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِكْرِ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِﷺ

صحیح

1692. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ ذَكَرُوا عِنْدَ عَائِشَةَ أَنَّ عَلِيًّا كَانَ وَصِيًّا فَقَالَتْ مَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ فَلَقَدْ كُنْتُ مُسْنِدَتَهُ إِلَى صَدْرِي أَوْ إِلَى حَجْرِي فَدَعَا بِطَسْتٍ فَلَقَدْ انْخَنَثَ فِي حِجْرِي فَمَاتَ وَمَا شَعَرْتُ بِهِ فَمَتَى أَوْصَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...

سنن ابن ماجہ: کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل (باب: رسول اللہ ﷺ کے مرض وفات کا بیان)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

1692.

حضرت اسود رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: کچھ لوگوں نے حضرت عائشہ‬ ؓ ک‬ی موجودگی میں یہ ذکر کیا کہ علی ؓ وصی تھی (نبی ﷺ نے ان کے حق میں وصیت کی تھی۔) ام المومنین نے فرمایا: نبی ﷺ نے انہیں کس وقت وصیت کی؟ (جب کہ وفات کے وقت) رسول اللہ ﷺ کا سر مبارک میرے سینے پر یا ( فرمایا) میری گود میں تھا۔ (میں نے ان کو سینے یا گود کا سہارا دیا ہوا تھا) آپ نے برتن طلب فرمایا۔ (اچانک) میری گود ہی میں آپ کا جسم مبارک ڈھیلا پڑ گیا اور مجھے (روح اقدس کے پرواز کر جانے کا) احساس بھی نہ ہوا۔ پھر آپ نے وصیت کس وقت کی؟

...