1 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ يَقَعُ الذُّبَابُ فِي الْإِنَاءِ

صحیح

3617. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «فِي أَحَدِ جَنَاحَيِ الذُّبَابِ سُمٌّ، وَفِي الْآخَرِ شِفَاءٌ، فَإِذَا وَقَعَ فِي الطَّعَامِ، فَامْقُلُوهُ فِيهِ، فَإِنَّهُ يُقَدِّمُ السُّمَّ، وَيُؤَخِّرُ الشِّفَاءَ»...

سنن ابن ماجہ: کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل (باب: برتن میں مکھی گر جائے تو؟)

١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3617.

حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مکھی کے ایک پر میں زہر اور دوسرے میں شفا ہے۔ جب وہ کھانے (یاپینے) میں گر پڑے تو اسے اس میں ڈبو دو، (پھر نکال کر پھینک دو) کیونکہ وہ زہر (والا پر) آگے اور شفا (والا پر) پیچھے رکھتی ہے۔‘‘