صحیح بخاری صحیح مسلم سنن ابو داؤد جامع ترمذی سنن نسائی سنن ابن ماجہ مسند احمد صحيح البخاري صحيح مسلم سنن أبي داؤد جامع الترمذي سنن النسائي سنن ابن ماجه مُسند أحمد 10 نتائج حاصل کریں 25 نتائج حاصل کریں 50 نتائج حاصل کریں 100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6 1 صحيح البخاري: كِتَابُ العِلْمِ حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 122. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَبُو مُصْعَبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدٍ المَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَسْمَعُ مِنْكَ حَدِيثًا كَثِيرًا أَنْسَاهُ؟ قَالَ: «ابْسُطْ رِدَاءَكَ» فَبَسَطْتُهُ، قَالَ: فَغَرَفَ بِيَدَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «ضُمَّهُ» فَضَمَمْتُهُ، فَمَا نَسِيتُ شَيْئًا بَعْدَهُ. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ المُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ بِهَذَا أَوْ قَالَ: غَرَفَ بِيَدِهِ فِيهِ... صحیح بخاری: کتاب: علم کے بیان میں () مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 122. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ سے بہت سی حدیثیں سنتا ہوں لیکن بھول جاتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’اپنی چادر پھیلاؤ۔‘‘ میں نے چادر پھیلائی تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے چلو سا بنایا (اور چادر میں ڈال دیا)، پھر فرمایا: ’’اسے اپنے اوپر لپیٹ لو۔‘‘ میں نے اسے لپیٹ لیا، اس کے بعد میں کوئی چیز نہیں بھولا۔ ابراہیم بن منذر نے بھی ابو فدیک کے طریق سے ابن ابی ذئب سے یہ روایت بیان کی ہے، البتہ اس میں غرف بيديه کی جگہ غرف بيدي... 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الزَّكَاةِ حکم : صحیح 2380. و حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ يَوْمٍ يُصْبِحُ الْعِبَادُ فِيهِ إِلَّا مَلَكَانِ يَنْزِلَانِ فَيَقُولُ أَحَدُهُمَا اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا وَيَقُولُ الْآخَرُ اللَّهُمَّ أَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا... صحیح مسلم: کتاب: زکوٰۃ کے احکام و مسائل () مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام) 2380. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھو ں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی دن نہیں جس میں بندے صبح کرتے ہیں مگر(اس میں آسمان سے) دو فرشتے اترتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو (بہترین) بدل عطا فرما اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! روکنے والے کا (مال) تلف کر دے۔‘‘... 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِتْقِ حکم : صحیح 3984. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي سُلَيْمُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السَّمْطِ, أَنَّهُ قَالَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ! قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: >مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً, كَانَتْ فِدَاءَهُ مِنَ النَّارِ<.... سنن ابو داؤد: کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل () مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام) 3984. جناب شرحبیل بن سمط کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمرو بن عبسہ ؓ سے عرض کیا کہ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو، تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”جس نے کسی مسلمان گردن کو آزاد کیا تو وہ اس کے لیے آگ سے بچاؤ کے لیے فدیہ ہو گی۔“... 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ حکم : صحيح الإسناد مقطوع 4705. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، قَالَ: وَقَالَ الزُّهْرِيُّ: {قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا}[الحجرات: 14], قَالَ: نَرَى أَنَّ الْإِسْلَامَ الْكَلِمَةُ، وَالْإِيمَانَ الْعَمَلُ سنن ابو داؤد: کتاب: سنتوں کا بیان () مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام) 4705. جناب ابن شہاب زہری ؓ نے آیت کریمہ: {قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا} ”کہہ دیجئیے! (اے بدویو!) تم ایمان نہیں لائے بلکہ یوں کہو کہ ہم نے اسلام قبول کیا ہے۔“ کی تفسیر میں بیان کیا کہ ہم سمجھتے ہیں اسلام سے مراد زبانی اقرار ہے اور ایمان سے مراد عمل ہے۔... 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ حکم : صحیح 4706. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ح، وحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ قَسْمًا، فَقُلْتُ: أَعْطِ فُلَانًا, فَإِنَّهُ مُؤْمِنٌ، قَالَ: >أَوْ مُسْلِمٌ؟! إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ الْعَطَاءَ، وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ, مَخَافَةَ أَنْ يُكَبَّ عَلَى وَجْهِهِ... سنن ابو داؤد: کتاب: سنتوں کا بیان () مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام) 4706. جناب عامر اپنے والد سیدنا سعد ( سعد بن ابی وقاص ) ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے مسلمانوں میں کچھ مال تقسیم کیا تو میں نے عرض کیا : فلاں کو بھی دیجئیے بلاشبہ وہ مومن ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” یا مسلم ہے ، بیشک میں کسی شخص کو کوئی عطیہ دیتا ہوں حالانکہ اس کے بجائے کوئی دوسرا مجھے زیادہ محبوب ہوتا ہے ، ( اسے کچھ نہیں دیتا ) میں اس اندیشے سے اسے دیتا ہوں کہ کہیں اوندھے منہ نہ گرا دیا جائے... 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ حکم : صحیح 4707. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: وَاقِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ, قَالَ: >لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا, يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ سنن ابو داؤد: کتاب: سنتوں کا بیان () مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام) 4707. سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کہیں میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“ مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 6 کل صفحات: 1 - کل احادیث: 6