قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدِ)

حکم : صحیح 

1137. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيَّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِهَذَا الْخَبَرِ، قَالَ: >وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ<. وَلَمْ يَذْكُرِ الثَّوْبَ قَالَ: وَحَدَّثَ عَنْ حَفْصَةَ، عَنِ امْرَأَةٍ تُحَدِّثُهُ، عَنِ امْرَأَةٍ أُخْرَى، قَالَتْ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ!... فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ مُوسَى فِي الثَّوْبِ.

مترجم:

1137.

سیدہ ام عطیہ‬ ؓ ن‬ے یہی حدیث بیان کی (محمد بن سیرین نے) کہا اور ایام والی خواتین نماز کے مقام سے الگ رہیں اور کپڑے کا ذکر نہیں کیا۔ اور (حماد نے بواسطہ ایوب) حفصہ بنت سیرین سے، انہوں نے ایک خاتون سے، انہوں نے ایک دوسری خاتون سے روایت کیا، کہا گیا: اے اللہ کے رسول! اور کپڑے کے بارے میں موسیٰ بن اسماعیل کی روایت کے ہم معنی بیان کیا۔