قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَتَحْزِيبِهِ وَتَرْتِيلِهِ (بَابُ تَحزِيبِ القُرآنِ)

حکم : ضعیف 

1399. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى الْبَلْخِيُّ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ عَنْ عِيسَى بْنِ هِلَالٍ الصَّدَفِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ اقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ الر فَقَالَ كَبُرَتْ سِنِّي وَاشْتَدَّ قَلْبِي وَغَلُظَ لِسَانِي قَالَ فَاقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ حاميم فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ فَقَالَ اقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ الْمُسَبِّحَاتِ فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقْرِئْنِي سُورَةً جَامِعَةً فَأَقْرَأَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا زُلْزِلَتْ الْأَرْضُ حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا فَقَالَ الرَّجُلُ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَزِيدُ عَلَيْهَا أَبَدًا ثُمَّ أَدْبَرَ الرَّجُلُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ الرُّوَيْجِلُ مَرَّتَيْنِ

مترجم:

1399.

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا، اے اللہ کے رسول! مجھے کچھ قرآن پڑھائیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین سورتیں پڑھو جن کی ابتداء میں «الراء» ہے“ (یونس، ہود اور یوسف) اس نے کہا: میری عمر بڑی ہو گئی ہے۔ دل سخت ہو گیا ہے (نسیان غالب ہے)  اور زبان موٹی ہو گئی ہے (اس وجہ سے یہ بڑی بڑی سورتیں یاد نہیں کر سکتا) آپ نے فرمایا: ”تو «حم» والی تین سورتیں پڑھ لو۔“ اس پر بھی اس نے اپنی پہلی بات ہی کہی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو «لمسبحات» والی تین سورتیں یاد کر لو۔“ (جن کے شروع میں «سبح» یا «يسبح» آتا ہے) اس پر بھی اس نے اپنی وہی بات دہرائی اور کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی جامع سورت پڑھا دیجئیے۔ تو نبی کریم ﷺ نے اس کو سورۃ «إذا زلزلت الأرض» پڑھائی، آخر تک۔ تب وہ شخص کہنے لگا، قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! میں اس سے کبھی زیادہ نہ کروں گا۔ پھر وہ پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو نبی کریم ﷺ نے دو مرتبہ فرمایا: ”اس چھوٹے سے مرد نے نجات پائی۔“