قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ (بَابُ فِي الِاسْتِعَاذَةِ)

حکم : ضعیف 

1539. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ خَمْسٍ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَسُوءِ الْعُمُرِ وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ

مترجم:

1539.

سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ پانچ باتوں سے اللہ کی پناہ مانگا کرتے تھے بزدلی، بخیلی، انتہائی بڑھاپے اور لاچاری کی عمر سے، سینے کے فتنے سے (حسد، کینہ اور برے اخلاق و عقائد سے) اور عذاب قبر سے۔