تشریح:
اس دعا میں تمام قسم کے گناہوں اور ان کے اسباب سے تحفظ کی دعا ہے۔ کان سے انسان بری باتیں‘ مزامیر (سازو آواز یعنی گانے بجانے)غیبت اور جھوٹ وغیرہ سنتا ہے۔ آنکھ سے غیر محرم اور حرام چیزوں کو دیکھنا اور پڑھنا مراد ہے۔ زبان سے کفر‘ شرک‘ بدعت‘ جھوٹ‘ بہتان‘ غیبت اور گالی گلوچ وغیرہ ہوتی ہے۔ دل کی برائی نفاق‘ حسد‘ بخل‘ طمع اور کبر وغیرہ ہیں۔ مادہ منویہ کی برائی یہ ہے کہ انسان اپنے جذبات جنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور اس وجہ سے خباثت پر آمادہ ہو یا بے محل نطفہ بہائے..... یا اس سے ایسی اولاد پیدا ہو جو فتنہ و فساد کا باعث بنے۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح، وحسنه الترمذي، وصححه الحاكم، ووافقه الذهبي) . إسناده: حدثنأ أحمد بن محمد بن حنبل: ثنأ محمد بن عبد الله بن الزبير. (ح) وثنأ أحمد: ثنا وكيع- المعنى- عن سعد بن أوس عن بلال العَبْسِيِّ عن شُتَيْرِ ابن شَكَل عن أبيه- وفي حديث أبي أحمد- شَكَل بن حُمَيْد.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله ثقات رجال مسلم؛ غير سعد بن أوس، وبلال- وهو ابن يحيى-، وهما ثقتان. والحديث أخرجه أحمد (3/429) ... بإسناديه المذكورين عن سعد بن أوس. والنسائي (2/315) من طريق أخرى عن وكيع. والترمذي (3487) - وحسنه-، والحاكم (1/532) - وصححه- من طريق أخرى عن ابن الزبير. والنسائي أيضا (2/313 و 315) من طريق ثالث عن سعد... به.