قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ مَا يُؤْمَرُ بِهِ مِنْ غَضِّ الْبَصَرِ)

حکم : حسن م دون جملة الفم 

2153. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >لِكُلِّ ابْنِ آدَمَ حَظُّهُ مِنَ الزِّنَا<... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، قَالَ: >وَالْيَدَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْبَطْشُ، وَالرِّجْلَانِ تَزْنِيَانِ فَزِنَاهُمَا الْمَشْيُ وَالْفَمُ يَزْنِي فَزِنَاهُ الْقُبَلُ.

مترجم:

2153.

سیدناابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر آدم زاد کے لیے زنا سے اس کا حصہ (لکھا گیا) ہے۔“ اور مذکورہ قصہ بیان کیا کہا: ”ہاتھ زنا کرتے ہیں، ان کی بدکاری پکڑنا ہے۔ پاؤں زنا کرتے ہیں، ان کی بدکاری چلنا ہے۔ منہ زنا کرتا ہے اور اس کی بدکاری بوسہ لینا ہے۔“