تشریح:
1: گناہ دو قسم کے ہوتے ہیں، کبیرہ اور صغیرہ (بڑے اور چھوٹے) کبیرہ گناہ وہ ہیں جن پرشریعت نے کوئی حدوتعزیرمقررکر دی ہے یا ان پر عذاب شدید، لعنت یا کوئی سخت وعید سنائی ہے، ایسے گناہ توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔ صغیرہ گناہ وہ ہیں جو اتفاقا ہو جاتے ہیں اور شریعت کی طرف سےان پر کوئی حدوتعزیر نہیں لگائی گئی ہے۔ انہی کو (لمم) سے تعبیر کہا گیا ہے۔ سورۃ النجم میں محسنین کے ذکر میں فرمایا ہے وہ جو بچتے ہیں بڑے گناہوں سے اور بے حیائی کے کاموں سے مگر عام قسم کے گناہوں سے صغیرہ گناہ عام نیکی کے کاموں سے معاف ہوتے رہتے ہیں لیکن کسی بھی صاحب ایمان کو ان میں جری نہیں ہو جانا چاہیے، کیونکہ معاف کرنا یا نہ کرنا، اللہ عزوجل کی مشیت پر مبنی ہے، نیز علماء نے لکھا ہے کہ اگر کوئی صغیرہ نہ جانے اور ان کو اپنی عادت بنا لے تو وہ بھی کبیرہ کے زمرہ میں آجاتے ہیں۔ اسی طرح اگر بلا ارادہ کوئی کبیرہ گناہ سرزرد ہو گیا ہو تو انسان نادم ہو اور کثرت سے توبہ کرنے لگے تو وہ ان شا ء اللہ صغیرہ کی مانند معاف کر دیا جائے گا، بہر حال انسان کو اپنے معلوم اور غیر معلوم سبھی گناہوں سے اللہ کے حضور معافی مانگتے رہنا چاہیے۔
2: اعضائے جسم نظر، کان ہاتھ، قدم اور منہ کے گناہوں کو زنا سے تعبیر کرنا، ان کے ازحد قبیح ہونے کی طرف اشارہ ہے کہ ان کا انجام انتہائی بر اہو سکتا ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده حسن صحيح. وأخرجه مسلم) . إسناده: حدثنا قتيبة: ثنا الليث عن ابن عجلان عن القعقاع بن حكيم عن أبي صالح عن أبي هريرة.
قلت: وهذا إسناد حسن. وبه: أخرجه أحمد (2/379) . وهذه الزيادة: عند مسلم في رواية وهيب السابقة. وله طرق أخرى عن أبي هريرة، يزيد بعضهم على بعض، وقد أشرت إليها في الإرواء (1787) .