قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي الرَّجُلِ يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ يَا أُخْتِي)

حکم : ضعیف (الألباني)

2211. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لِامْرَأَتِهِ: يَا أُخَيَّةُ! فَنَهَاهُ. قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: طلاق کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: شوہر اپنی بیوی کو بہن کہہ دے تو؟)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2211.

ابو تمیمہ نے اپنی قوم کے ایک شخص سے روایت کیا کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے سنا۔ جب کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو سنا کہ وہ اپنی بیوی کہ کہہ رہا ہے: اے بہن! تو آپ نے اس کو اس سے منع فرما دیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں (کہ اس حدیث کی دو سندیں اور بھی ہیں) (1) عبدالعزیز بن مختار، خالد سے، وہ ابوعثمان سے، وہ ابو تمیمہ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے۔ (2) شعبہ، خالد سے، وہ ایک شخص سے، وہ ابو تمیمہ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے۔