تشریح:
یہ حدیث اگرچہ ضعیف ہے۔ تاہم اس میں جو بات بیان کی گئی ہے۔ وہ کافی حد تک صحیح ہے۔ اور آج کل شیطان کے اونٹ کی جگہ نئے ماڈل کی متنوع گاڑیوں نے لے لی ہے۔ جن کے مالکان بالعموم اصحاب ضرورت کا کوئی احساس نہیں رکھتے۔ الا ما شاء اللہ۔ اور شیطان کے گھر صحیح معنوں میں سینما ہال ہیں۔ اور رنگینی وشباب فراہم کرنے والے بدقماش ہوٹل اور اقامت گاہیں۔ بلکہ اب تو ٹی وی انٹر نیٹ۔ کیبل۔ اور ڈش وغیرہ کی بدولت ہرگھر ی شیطان کا گھر بن گیا ہے۔ إنا للہ و إنا إلیه راجعون۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده حسن) (هذا الحديث أشار الشيخ رحمه الله إلى نقله هنا.) . إسناله: حدثنا محمد بن رافع: حدثنا ابن أبي فديك: حدثني عبد الله بن أبي يحيى عن سعيد بن أبي هند قال: قال أبو هريرة...
قلت: وهذا إسناد حسن- كما كنت بينته في الصحيحة (93) -، ثم تبين أنه منقطع- كما استدركته على الصحيحة -؛ فلا داعي للإعادة. والحديث أخرجه البيهقي (5/255) من طريق المؤلف رحمهما الله تعالى،