قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فِي الرَّجُلِ يُصِيبُ مِنْهَا مَا دُونَ الْجِمَاعِ)

حکم : ضعیف 

270. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غُرَابٍ، قَالَ: إِنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ، أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ؟! قَالَتْ: أُخْبِرُكِ بِمَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلَ فَمَضَى إِلَى مَسْجِدِهِ- قَالَ أَبُو دَاوُد: تَعْنِي مَسْجِدَ بَيْتِهِ-، فَلَمْ يَنْصَرِفْ حَتَّى غَلَبَتْنِي عَيْنِي وَأَوْجَعَهُ الْبَرْدُ، فَقَالَ: >ادْنِي مِنِّي!<، فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ: >وَإِنِ، اكْشِفِي عَنْ فَخِذَيْكِ<، فَكَشَفْتُ فَخِذَيَّ، فَوَضَعَ خَدَّهُ وَصَدْرَهُ عَلَى فَخِذِي، وَحَنَيْتُ عَلَيْهِ حَتَّى دَفِئَ وَنَامَ.

مترجم:

270.

جناب عمارہ بن غراب کہتے ہیں کہ ان کی پھوپھی نے انہیں بتایا کہ انہوں نے سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے سوال کیا، کہا کہ ہم میں سے ایک حائضہ ہوتی ہے اور اس کے لیے اور اس کے شوہر کے لیے صرف ایک ہی بستر ہوتا ہے۔ سیدہ عائشہ‬ ؓ ن‬ے کہا کہ میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی ایک بار کی بات بتاتی ہوں کہ آپ (گھر میں) تشریف لائے اور مسجد میں چلے گئے، امام ابوداود ؓ نے کہا اس سے مراد گھر میں نماز کی جگہ پر، پھر آپ فارغ نہ ہوئے حتی کہ میری آنکھیں بوجھل ہو گئیں (یعنی نیند نے آ لیا) اور آپ کو سردی نے ستایا تو فرمایا ”میرے قریب ہو جاؤ۔“ میں نے کہا: میں حیض سے ہوں۔ آپ نے کہا ”اپنی رانوں سے کپڑا ہٹاؤ۔“ میں نے اپنی رانوں سے کپڑا ہٹا لیا تو آپ نے اپنا رخسار اور سینہ میری رانوں پر رکھ دیا اور میں بھی آپ پر جھک گئی حتی کہ آپ گرم ہو گئے اور سو رہے۔