تشریح:
ایصال ثواب کی یہی صورتیں جائز اور مشروع ہیں۔ کے اولاد اپنے مرحوم والدین کےلئے دعایئں کرتی رہے اور اس کی طرف س مال خرچ کرے۔ خواہ انہوں نے اس کی طرف سے وصیت نہ بھی کی ہو۔ حج کرنا بھی انہی اعمال میں شامل ہے۔ جیسے کہ گزشتہ حدیث 2877 میں گزرا ہے۔ (مذید تفصیل کےلئے ملاحظہ ہو، حافظ صلاح الدین یوسف کا کتابچہ ایصال ثواب اور قرآن خوانی شائع کردہ، دارالسلام)