تشریح:
اس حدیث سے بعض علماء کا استدلال ہے۔ کہ مکہ کی فتح بطور صلح ہوئی تھی۔ اور بعض علماء کہتے ہیں کہ نہیں یہ رسول اللہ ﷺ کا ان پر احسا ن تھا۔ اور یہی بات صحیح ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس ارض مقدس کو غنیمت یا فے قرار دینا گوارار نہ فرمایا۔ یہ ابتداء ہی سے اللہ کے دین کا مرکز تھا۔ اور یہیں سے وحی کا آغاز ہوا۔ یہیں وہ اولین جماعت بنی جو امت کا مرکز تھی۔اسلام اور مسلمانوں کی یہاں واپسی کو اپنے ہی گھر کی طرف واپسی کے طور پر لیا گیا۔ یہاں کے باشندے جب اسلام میں داخل ہوگئے تو پورے اخلاص کے ساتھ داخل ہوئے۔