قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابٌ فِي فَضلِ مَن مَاتَ بِالطَاعُونِ)

حکم : صحیح 

3111. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ عَنْ عَتِيكِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَتِيكٍ وَهُوَ جَدُّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو أُمِّهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَمَّهُ جَابِرَ بْنَ عَتِيكٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ يَعُودُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ ثَابِتٍ فَوَجَدَهُ قَدْ غُلِبَ فَصَاحَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُجِبْهُ فَاسْتَرْجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ غُلِبْنَا عَلَيْكَ يَا أَبَا الرَّبِيعِ فَصَاحَ النِّسْوَةُ وَبَكَيْنَ فَجَعَلَ ابْنُ عَتِيكٍ يُسَكِّتُهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْهُنَّ فَإِذَا وَجَبَ فَلَا تَبْكِيَنَّ بَاكِيَةٌ قَالُوا وَمَا الْوُجُوبُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الْمَوْتُ قَالَتْ ابْنَتُهُ وَاللَّهِ إِنْ كُنْتُ لَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ شَهِيدًا فَإِنَّكَ كُنْتَ قَدْ قَضَيْتَ جِهَازَكَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَوْقَعَ أَجْرَهُ عَلَى قَدْرِ نِيَّتِهِ وَمَا تَعُدُّونَ الشَّهَادَةَ قَالُوا الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ تَعَالَى قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهَادَةُ سَبْعٌ سِوَى الْقَتْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الْمَطْعُونُ شَهِيدٌ وَالْغَرِقُ شَهِيدٌ وَصَاحِبُ ذَاتِ الْجَنْبِ شَهِيدٌ وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ وَصَاحِبُ الْحَرِيقِ شَهِيدٌ وَالَّذِي يَمُوتُ تَحْتَ الْهَدْمِ شَهِيدٌ وَالْمَرْأَةُ تَمُوتُ بِجُمْعٍ شَهِيدٌ

مترجم:

3111.

سیدنا جابر بن عتیک ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عبداللہ بن ثابت ؓ کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو اسے بیہوش پایا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے ذرا زور سے بلایا، مگر اس نے جواب نہ دیا، تو آپ ﷺ نے «إنا لله وإنا إليه راجعون» پڑھا اور فرمایا: ”اے ابوالربیع! تیرے معاملے میں ہم مغلوب ہیں (اللہ کا فیصلہ اور اس کی تقدیر ہی غالب ہے۔)“ تو عورتیں چیخ پڑیں اور رونے لگیں۔ ابن عتیک انہیں خاموش کرانے لگے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” انہیں چھوڑ دو مگر جب معاملہ ثابت ہو جائے تو پھر کوئی ہرگز نہ روئے۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! «وجوب» (معاملہ ثابت ہو جانے) سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’موت۔“ اس کی ایک بیٹی (عبداللہ کے متعلق) کہنے لگی: مجھے تو امید تھی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں شہادت سے سرفراز فرمائے گا اور آپ نے اپنا سامان جہاد بھی تیار کر لیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ عزوجل نے اس کا اجر اس کی نیت کے مطابق دے دیا ہے۔ اور تم لوگ شہادت کسے سمجھتے ہو؟“ وہ کہنے لگے کہ اللہ کی راہ میں قتل ہو جانا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں قتل کے علاوہ بھی شہادت کے سات اسباب ہیں۔ طاعون سے مرنے والا شہید ہے، پانی میں ڈوب جانے والا شہید، ذات الجنب سے مر جانے والا شہید ہے (ذات الجنب ایک سخت قسم کی بیماری ہے جس میں پسلی کے اندر ایک پھوڑا ہو جاتا ہے اکثر طور پر آدمی اس سے ہلاک ہو جاتا۔)، پیٹ کی تکلیف سے مر جانے والا شہید ہے، آگ میں جل مرنے والا شہید ہے، کسی مکان یا دیوار کے نیچے آ کر مر جانے والا شہید ہے اور وہ عورت، جو ولادت کی تکلیف (درد زہ) میں وفات پا جائے، شہید ہے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: «الجمع» سے مراد یہ ہے کہ بچہ بھی عورت کے ساتھ ہو(مر جائے)۔