تشریح:
دوران خطبہ تاخیر سے آنے والے حضرت عثمان تھے اور حضرت عمر کا حضرت عثمان بن عفان جیسی عظیم شخصیت کو برسر منبر اجلّہ صحابہ کی موجودگی میں اس طرح تنبیہ کرنا دلیل ہے کہ وہ لوگ بالعموم جمعہ کےغسل کو واجب سمجھتے تھے۔ اگر یہ مستحب محض ہوتا تواس انداز میں ہرگز تنبیہ نہ کی جاتی۔