تشریح:
1۔ (طبابت) علاج معالجہ ایک مشروع اور جائز فن اور حلال کسب ہے۔ اس میں قرآن کے ذریعے سے دم کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
2۔ فاتحہ اور دیگرآیات قرآنی کو بطور علاج دم کرنا کرانا جائز ہے۔ اور جسم پر پھونک مارنا جب کہ اس میں لعاب کی آمیزش ہومباح ہے۔
3۔ اس پر ملنے والا معاوضہ بھی حلال اور طیب ہے۔ مگر محض (طب روحانی ہی کو) کسب بنالینا سلف سے ثابت نہیں۔
4۔ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اپنے رزق کے معاملے میں انتہائی محتاط ہوا کرتے تھے۔ اور یہی چیز ہر مسلمان کے لئے لازم ہے کہ رزق حلال کھائے۔
5۔ رسول اللہ ﷺ کا اپنی عمر کی قسم کھانا آپﷺ ہی کے ساتھ خاص ہے۔ آپ ﷺ نے اس طرح اپنی عمر کی قسم کھائی جس طرح قرآن مجید میں ہے۔ (لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ) (الحجر:72) آپ کی عمر کی قسم وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں ہیں۔