قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابٌ فِي خِيَارِ الْمُتَبَايِعَيْنِ)

حکم : حسن صحيح 

3458. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْجَرْجَرَائِيُّ قَالَ مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ، أَخْبَرَنَا، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ، قَالَ: كَانَ أَبُو زُرْعَةَ إِذَا بَايَعَ رَجُلًا خَيَّرَهُ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ: خَيِّرْنِي، وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا يَفْتَرِقَنَّ اثْنَانِ إِلَّا عَنْ تَرَاضٍ<.

مترجم:

3458.

یحییٰ بن ایوب بیان کرتے ہیں کہ جناب ابوزرعہ ؓ جب کسی سے کوئی خرید و فروخت کرتے تو اس کو اختیار دیتے، پھر اسے کہتے کہ مجھے اختیار کر لینے کی مہلت دو۔ اور بیان کرتے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے سنا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”(بیع کرنے والے) دونوں افراد رضا مندی کے بغیر ہرگز جدا نہ ہوں۔“