تشریح:
(1) تاخیر سےآنے والے کا جمعہ تویقینا ہو جاتا ہے مگر وہ مذکورہ فضیلت سے بالکل محروم رہتا ہے اور ملائکہ کے مخصوص صحیفوں میں اس کا اندراج نہیں ہوتا۔ خیال رہے کہ اس حدیث سےمرغی اورانڈے کی قربانی کا جواز کشید کرنا کسی طرح صحیح نہیں ہے۔ اس میں صرف تقرب اورثواب کےلیے اللہ کی راہ میں بطور صدقہ وخیرات خرچ کرنا مراد ہے۔
(2) وعظ ونصیحت کی مجلس جمعہ میں ہو یا عام اس میں فرشتے بھی حاضر ہوتے ہیں۔