قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: منقطع ، قسم الحديث: صفات وشمائل

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابٌ فِي قَضَاءِ الْقَاضِي إِذَا أَخْطَأَ)

حکم : ضعيف مقطوع (الألباني)

3586. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ- وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ-: يَا أَيُّهَا النَّاسُ! إِنَّ الرَّأْيَ إِنَّمَا كَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُصِيبًا, لِأَنَّ اللَّهَ كَانَ يُرِيهِ وَإِنَّمَا هُوَ مِنَّا الظَّنُّ وَالتَّكَلُّفُ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: قضاء کے متعلق احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: قاضی سے فیصلہ کرنے میں خطا ہو جائے تو ؟)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3586.

ابن شہاب زہری ؓ نے روایت کیا کہ سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے برسر منبر فرمایا: اے لوگو! رسول اللہ ﷺ کی رائے بالکل برحق ہوا کرتی تھی کیونکہ انہیں اﷲ تعالیٰ سمجھاتا تھا اور ہماری رائے ظن و گمان اور تکلف محض ہوتی ہے۔