تشریح:
فائدہ: کھانےکے بعد ہاتھ دھونا مستحب ہے۔ بالخصوص سونے سے پہلے چکنائی کی بو پاکر کوئی کیڑا مکوڑا بھی کاٹ سکتا ہے۔ اور یہ کھانا خراب ہوکر کسی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے کھانے کے بعد صرف ہاتھ ہی نہیں بلکہ منہ بھی صاف کر لینا چاہیے۔ جس کا ذکر دوسری احادیث میں ملتا ہے۔ اسلام ہر حالت میں نضافت اور پاکیزگی کی تاکید کرتا ہے۔