تشریح:
(1) انسا ن کا تھوک پاک ہے۔ اسی طرح بلغمی مادہ ناک کی آلائش بھی پاک ہے۔ لیکن کپڑے پر ظاہر لگی نظر آتی ہوتو بری لگتی ہے۔ اس لیے نظافت کےطور پر صاف کرلینی چاہیے۔ حالت نماز میں تھوکنے کی ضرورت محسوس ہو یا ناک صاف کرنے کی ضرورت ہوتو اس کا مسنون طریقہ یہ ہےکہ انسان اپنے کپڑے (رومال وغیرہ) میں تھوگ کراس کپڑے کومسل دے۔ تھوک اور بلغم وغیرہ کومنہ کے اندر ہی اندر رکھ کر نماز ختم ہونے کا انتظار نہ کرتا رہے کہ اس طرح نماز کےخشوع خضوع میں خلل واقع ہوتا ہے۔ واللہ أعلم.